فرنٹیئر کور سبی سکاؤٹس 72 ونگ کی جانب سے باباکوٹ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) نصیرآباد کی تحصیل بابا کوٹ کے علاقے آر ڈی 40 کے مقام پر سیلاب متاثرین کے لیے ایف سی 72 ونگ کے زیراہتمام ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایاگیا جس میں سیلاب متاثرین کو مفت طبی امداد دی گئی شہید انجینئر معراج احمد عمرانی ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے متاثرین میں راشن بھی تقسیم کیا گیا ،نصیرآباد میں سیلاب زدگان کی بحالی کیلے ایف سی بلوچستان کی جانب سے امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔

(جاری ہے)

فرنٹیئر کور سبی سکاؤٹس 72 ونگ کی جانب سے باباکوٹ کے علاقے مگسی شاخ آر ڈی 40 کے مقام پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں400 سے زائد مریضوں کوچیک کیا گیااور ادویات بھی فراہم کی گئی مریضوں میں مرد و خواتین اور بچے بھی شامل تھے مریضوں کو ماہر ڈاکٹر کیپٹن اسامہ، ڈاکٹر حماد اللہ زہری ،ڈاکٹر غلام حسین بوہڑ، ڈاکٹر مشتاق احمد عمرانی، ڈاکٹر ریاض احمد عمرانی، ڈاکٹر سومر خان منجھو، ڈاکٹر سلیم رضا جمالی نے چیک کیا اور ادویات بھی فراہم کیں اور کیمپ پر آئے ہوئے تمام مریضوں کو شہید انجینئر معراج احمد عمرانی ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے دوپہر کا کھانا بھی کھلایا گیا اور سیلاب سے متاثرہ مریضوں کیلئے راشن بھی دیا گیا جسے ایف سی بلوچستان 72 ونگ کے میجر عتیق الرحمان کی ہدایت پر تقسیم کیا گیا۔

Your Thoughts and Comments