حفاظتی ٹیکہ جات کی ہر بچے تک رسائی کو ممکن بنانا ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے،ڈاکٹر ظفر مرزا

وزارت صحت پرائمری ہیلتھ کیئر کو بہتر بنانے کے لیے ایک جامعہ قومی ایکشن پلان پر کام کر رہی ہے جس میں حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام کو خصوصی اہمیت حاصل ہو گی،بیان

بدھ 24 اپریل 2019 12:29

حفاظتی ٹیکہ جات کی ہر بچے تک رسائی کو ممکن بنانا ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے،ڈاکٹر ظفر مرزا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) وزیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے حفاظتی ٹیکہ جات کی ہر بچے تک رسائی کو یقینی بنانے پر زوردیتے ہوئے کہاہے کہ حفاظتی ٹیکہ جات کی ہر بچے تک رسائی کو ممکن بنانا ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔ ایک بیان میں وزیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ کسی بھی صحت کے نظام میں حفاظتی ٹیکہ جات کو کلیدی حیثیت حاصل ہے ۔

انہوںنے کہاکہ حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کو مضبوط بنانا ہماری اولین ترجیح ہے ۔ انہوںنے کہاکہ حفاظتی ٹیکہ جات کو موجودہ نطام کو بہتر بنانا ہو گا تاکہ ماں اور بچے کی شرح اموات میں کمی لائی جا سکے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ حکومت نے انسانی ترقی اور عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کا عزم کر رکھا ہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ صحت کے شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ وزارت صحت پرائمری ہیلتھ کیئر کو بہتر بنانے کے لیے ایک جامعہ قومی ایکشن پلان پر کام کر رہی ہے جس میں حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام کو خصوصی اہمیت حاصل ہو گی۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ ملک کے مختلف حصوں میں حفاظتی ٹیکہ جات کے مزید سنٹر کھولنے کی سفارش ہے تاکہ کوئی بھی بچہ اس سہولت سے محروم نہ رہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ وزیر اعظم عمران کے وژن کے مطابق صحت کے شعبے میں اصلاحات لائیں گے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ ہر سال حکومت کی جانب سے 10 لاکھ بچوں کو 10 مہلک بیماریوں کے خلاف ویکسین مفت فراہم کی جاتی ہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا کے مطابق حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام کو بہتر بنانے سے مستحکم ترقیاتی اہداف کے حصول میں مدد ملے گی۔

Browse Latest Health News in Urdu

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی

برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی