خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ایران کے مابین لوکل کرنسی میں تجارت ، دونوں ممالک کے مابین بینکنگ سسٹم کے قیام ، دونوں ممالک کو موسٹ فیورٹ نیشن کا درجہ دینے ، تجارتی وفود کے تبادلے ،صنعت و تجارت ،انرجی ،تعلیم ،صحت اور زراعت کے شعبوں میں تعاون سمیت سیاحت کے فروغ اور دونوں ممالک میں ایگزیبیشن کے انعقاد پر اتفاق ، فارس کے گورنر جنرل کی خیبر پختونخوا میں آئل ریفائنری کے قیام اور جدید ٹیکنالوجی دینے کی پیشکش

اتوار 18 نومبر 2012 19:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔18نومبر۔2012ء) خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ایران کے صوبہ فارس کے گورنر جنرل حسین صادق عابدین کے مابین پاکستان اور ایران کے مابین لوکل کرنسی میں تجارت ، دونوں ممالک کے مابین بینکنگ سسٹم کے قیام ، دونوں ممالک کو موسٹ فیورٹ نیشن کا درجہ دینے ، تجارتی وفود کے تبادلے ،صنعت و تجارت ،انرجی ،تعلیم ،صحت اور زراعت کے شعبوں میں تعاون سمیت سیاحت کے فروغ اور دونوں ممالک میں ایگزیبیشن کے انعقاد پر اتفاق ہوا ہے جبکہ فارس کے گورنر جنرل نے خیبر پختونخوا میں آئل ریفائنری کے قیام اور جدید ٹیکنالوجی دینے کی پیشکش کی ہے ۔

یہ اتفاق رائے گذشتہ روز خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی ایران کے صوبہ فارس کے گورنر جنرل حسین صادق عابدین کے سربراہی میں آئے ہوئے وفد کے درمیان بات چیت کے دوران ہوا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خیبر پختونخوا چیمبر کے صدر ڈاکٹر محمد یوسف سرور ، بزنس مین فورم کے لیڈر سینیٹر الیاس احمد بلور ، صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین ، ایران کے قونصل جنرل حسن درویش وند ، خیبر پختونخوا چیمبر کے سینئر نائب صدر ملک افتخار احمد اعوان ، نائب صدر محمد انیس ، چیمبر کے سابق صدور غلام سرور خان مہمند ، عفان عزیز اور انجینئر مقصود انور پرویز ، عاد ل کاکا خیل ، ایس آئی ڈی بی کے ایم ڈی اور ایران کے مختلف شعبوں سے وابستہ افراد بھی موجود تھے ۔

ایرانی وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران خیبر پختونخوا چیمبر کے صدر ڈاکٹر محمد یوسف سرور نے بات چیت کرتے ہوئے ایرانی سرمایہ کاروں کو صوبہ خیبر پختونخوا میں ہائیڈل پاور جنریشن کے شعبے سمیت ٹورازم اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک باہمی تجارت کے فروغ کے لئے لوکل کرنسی میں تجارت کریں ۔ انہوں نے پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی حجم کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ۔

انہوں نے کہا کہ پشاور افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے لئے گولڈن گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے ۔اس اعتبار سے ایران صوبہ خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ حاصل کرسکتا ہے ۔ انہوں نے تجارتی وفود کے تبادلے کی ضرورت پر زور دیا اور دونوں ممالک میں بینکنگ چینلز کے قیام کو دونوں جانب کی بزنس کمیونٹی کے لئے مفید قرار دیا ۔

اس موقع پر فارس کے گورنر جنرل حسین صادق عابدین نے پشاور اور ایران کے شہر شیراز کے مابین براہ راست فلائٹس شروع کرنے کی تجویز پیش کی ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو معدنیات ، انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری ، تعلیم زراعت اور لائیو سٹاک سمیت دیگر شعبوں میں ایک دوسرے کی مہارت سے فائدہ اٹھانا چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ ایران صوبہ خیبر پختونخوا میں پن بجلی اور گیس کی پیداوار بڑھانے سمیت کئی شعبوں میں تعاون کے لئے تیار ہے ۔

انہوں نے خیبر پختونخوا میں آئل ریفائنری اور جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی کی پیشکش بھی کی ۔ اس موقع پر سینیٹر الیاس احمد بلور نے خطاب کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین لوکل کرنسی میں تجارت کی تجویز سے اتفاق کیا اور کہا کہ ایران گیس اور آئل کے شعبے میں تعاون کرے اور صوبہ خیبر پختونخوا میں آئل ریفائنری کے قیام میں اپنا کردار ادا کرے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین باہمی تجارت کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔

غلام سرور خان مہمند اپنے خطاب میں کہا کہ اسلامی ممالک باہمی تجارت کو فروغ دیں اور اس سلسلے میں پاکستان اور ایران اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ ملاقات کے دوران ایرانی وفد میں شامل مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی خطاب کیا اور دونوں ممالک کے مابین تجارت کے حوالے سے اہم بات چیت کی ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی