بند کریں
صحت صحت کی خبریںقصور ‘مصطفی آباد میں دو منزلہ عمارت کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور 2بچے جاں بحق

صحت خبریں

وقت اشاعت: 20/11/2012 - 15:35:52 وقت اشاعت: 20/11/2012 - 15:35:29 وقت اشاعت: 19/11/2012 - 19:25:42 وقت اشاعت: 19/11/2012 - 16:58:00 وقت اشاعت: 19/11/2012 - 16:51:03 وقت اشاعت: 19/11/2012 - 13:49:08 وقت اشاعت: 18/11/2012 - 19:02:24 وقت اشاعت: 18/11/2012 - 19:00:37 وقت اشاعت: 18/11/2012 - 16:42:24 وقت اشاعت: 18/11/2012 - 16:40:24 وقت اشاعت: 18/11/2012 - 14:28:44

قصور ‘مصطفی آباد میں دو منزلہ عمارت کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور 2بچے جاں بحق

قصور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 19نومبر 2012ء) قصور کے علاقے مصطفی آباد کے چھتہ بازار میں دو منزلہ عمارت کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور 2بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 4 جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو 1122 نے ملبے تلے دبے خاندان کو نکالا ، علاقے میں سوگ کا سماں ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو شہباز عرف مولا اپنی بیوی فرح ریاض اور 2بچوں ریاض اور قمر سمیت سویا ہوا تھا کہ اچانک چھت گر گئی جس میں 2سالہ قمر ،4 سالہ ریاض، شہباز اور فرح ملبے تلے دب گئے اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، ریسکیو 1122 نے اطلاع ملنے پر امدادی کارروائی کرتے ہوئے لاشوں کو نکالا ،واقعہ کی خبر پھیلنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا لوگوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ، دو منزلہ مکان 2خستہ حال تھا اس لئے واقعہ پیش آگیا ، پولیس تھانہ مصطفی آباد مصروف تفتیش ہے۔


19/11/2012 - 13:49:08 :وقت اشاعت