سیہون،4 روز کے دوران ہیٹ اسٹروک سے جاں بحق افرا دکی تعداد پندرہ ہوگئی

جمعہ 26 اپریل 2019 15:39

سیہون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) سیہون کے مختلف حصوں میں ہیٹ اسٹروک کے باعث حضرت لعل شہباز قلندر کے عقیدت مندوں کی اموات کی تعداد 15 تک پہنچ گئی۔سیہون میں ایدھی سینٹر کے انچارج سرور شیخ کمے مطابق 4 روز میں ہیٹ اسٹروک سے لال شہباز قلندر کے عقیدت مندوں کی اموات 15 تک پہنچ چکی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے افراد میں لاہور کے رہائشی 26 سالہ جاوید ولد شاہ محمد، ملتان کے رہائشی 60 سالہ محمد ظفر ولد وحید بخش شامل ہیں جو سالانہ عرس کے دوسرے روز ہیٹ اسٹروک کے باعث موت کا شکار ہوئے،اس کے علاوہ دیگر جاں بحق افراد میں اٹک کے رہائشی 49 سالہ عبدالرزاق، دیپارجا کے رہائشی 50 سالہ غلام مصطفی ولد ملوک، گجرات کے رہائشی 60 سالہ ضمیر شاہ، ڈیرہ اسمٰعیل خان کے رہائشی 50 سالہ سید قمر علی شاہ ولد سید مرتضیٰ شاہ، خیرپور ناتھن شاہ کے رہائشی 42 سالہ حاجی خان، خیرپور کی رہائشی 80 سالہ نواب خاتون، سرگودھا کے رہائشی 54 سالہ کرم شاہ ولد بہادر شاہ شامل ہیں، کرم شاہ عرس کے پہلے روز جاں بحق ہوا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد کا رہائشی 45 سالہ ساجد علی ولد مشتاق علی، شجاع آباد ملتان کا رہائشی 48 سالہ سخاوت علی ولد جلیل خان عرس کی تقریبات کے موقع پر انتقال کرگئے۔ایدھی سینٹر کے انچارج کا کہنا تھا کہ رتوڈیرو کے رہائشی 45 سالہ محمد علی، دادو شہر کی رہائشی 45 سالہ میرزادی خاتون، خانیوال کے رہائشی 32 سالہ محمد عقیل، پھلجی اسٹیشن کے رہائشی 40 سالہ محمد صدیق ولد لیاقت علی پنھور عرس کی تقریب کے آغاز سے 2 روز قبل جاں بحق ہوئے۔

دوسری جانب جامشورو کے ڈپٹی کمشنر اور چیئرمین میلہ کمیٹی فرید الدین مصطفی کے مطابق سیہون شہر میں گزشتہ 4 دنوں میں 7 افراد کی موت ہوئی۔انہوں نے ہیٹ اسٹروک سے کسی کی اموات سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اموات شام یا رات میں ہوئیں جب کوئی ہیٹ اسٹروک کا امکان نہیں تھا۔علاوہ ازیں ڈاکٹر معین صدیقی نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ گزشتہ دو دنوں میں سیہون میں ہیٹ اسٹروک سے کوئی شخص جاں بحق نہیں ہوا تاہم انہوں نے کہا کہ سیہون شہر کے مختلف حصوں سے 7 افراد مردہ حالت میں ہسپتال لائے گئے، جب ان افراد کا معائنہ کیا تو موت کی وجہ دل کا دورہ، سینے کی تکلیف اور جگر کی خرابی تھی۔انہوں نے کہا کہ ان افراد میں سے کچھ زائد عمر کے تھے اور وہ اپنی بیماریوں کی ادویات نہیں لے رہے تھے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی