جیکب آباد میں ملیریا کی وباء میں خطرناک حد تک اضافہ، سیکڑوں افراد مبتلا

محکمہ صحت کی جانب سے ملیریا سے بچاؤ کے لیے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے، ملیریا کے عالمی دن پر بھی محکمہ صحت خاموش

جمعہ 26 اپریل 2019 17:18

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) جیکب آباد میں ملیریا کی وباء میں خطرناک حد تک اضافہ، سینکڑوں افراد مبتلا، محکمہ صحت کی جانب سے ملیریا سے بچاؤ کے لیے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے، ملیریا کے عالمی دن پر بھی محکمہ صحت خاموش۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد اور گردونواح میں ملیریا کی وباء تیزی سے پھیل رہی ہے، شہر اور گردونواح میں گندگی کی وجہ سے مچھروں کے یلغار سے ایک طرف شہریوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں تو دوسری جانب سینکڑوں افراد جن میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے مبتلا ہوچکے ہیں ، ملیریا میں اضافے کے باعث سرکاری اور نجی اسپتالوں میں سینکڑوں لوگ ملیریا جیسی جان لیوا بیماری میں مبتلا ہوکر داخل ہوچکے ہیں، جیکب آباد میں محکمہ صحت کی جانب سے ملیریا کے روکتھام کے لیے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے مچھروں کے خاتمے کے لیے اسپرے تک نہیں کیا گیا جبکہ حکومت کی جانب سے شہریوں کو مچھروں سے بچاؤ کے لیے محکمہ صحت کو جالیاں بھی جاتی ہے مگر وہ شہریوں کو فراہم نہیں کی جارہی جبکہ دوسری جانب محکمہ بلدیہ کی نااہلی کی وجہ سے شہر بھر میں جگہ جگہ گندگی کی وجہ سے مچھروں کی افزائش میں اضافہ ہورہا ہے مگر بلدیہ کی جانب سے شہر میں صفائی کو انتظام نہیں کیا جارہا ، ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ صحت کی جانب سے عوام میں ملیریا سے بچاؤ اور اس سے متعلق پیدا شدہ خدشات اور غلط فہمیوں کے متعلق آگاہی کے لیے کوئی پروگرام نہیں کرایا گیا ،اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالغفار رند نے کہا کہ تحصیل گڑہی خیرو اورتحصیل ٹھل میں مچھر مار اسپرے کرایا ہے جیکب آباد میں اسپرے کرانے کے لیے محکمہ بلدیہ کو کئی بار کہا ہے کہ ہمیں گاڑی فراہم کریں تاکہ اسپرے کیا جائے مگر انہوں نے گاڑی فراہم نہیں کی ، ڈپٹی کمشنرنے بھی بلدیہ حکام سے اسپرے کے متعلق بات کی ہے، انہوں نے کہا کہ جلد جیکب آباد میں بھی مچھر مار اسپرے کرایا جائے گا، دوسری جانب پی ایم اے سندھ کے رہنما ڈاکٹر اے جی انصاری نے کہا کہ پاکستان کا شمار آج بھی ملیریا کے حوالے سے دنیا کے حساس ترین ممالک میں کیا جاتا ہے، ملیریا اینو فلیس نامی مادہ مچھر کے ذریعے پھیلنے والا متعدی مرض ہے جس کا جراثیم انسانی جسم میں داخل ہو کر جگر کے خلیوں پر حملہ آور ہوتا ہے اس مرض کی صحیح تشخیص نہ ہونے سے ہر سال پاکستان بھر میں 10 لاکھ کیس رپورٹ ہوتے ہیں، پاکستان میں ملیریا دوسری عام پھیلنے والی بیماری ہے،انہوں نے کہا کہ ملیریا کے وجہ سے ہر سال سینکڑوں اموات ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

طبی ماہرین کے مطابق بخار، کپکپی، سر درد، متلی، کمر اور جوڑوں میں درد ملیریا کی بنیادی علامات ہیں، ملیریا کی بروقت تشخیص اور علاج نہ ہونے کی صورت میں یہ مرض جان لیوا ہو سکتا ہے،ماہرین طب کا کہنا ہے کہ مچھروں سے بچنے کے لیے سب سے پہلے گھر سے پانی کے ذخائر ختم کریں، چھوٹی چھوٹی آرائشی اشیاء سے لے کر بڑے بڑے ڈرموں میں موجود پانی کا ذخیرہ مچھروں کی افزائش کا سب سے بڑا ذریعہ ہوتے ہیں،انہیں یا تو ختم کریں یا سختی سے ایئر ٹائٹ ڈھانپ کر رکھیں،سورج نکلنے اور غروب ہونے کے وقت لمبی آستین والی قمیض پہنیں اور جسم کے کھلے حصوں کو ڈھانپ لیں،جسم کے کھلے حصوں جیسے بازو اور منہ پر مچھر بھگانے والے لوشن کا بھی استعمال کیا جاسکتا ہے،گھروں اور دفتروں میں مچھر مار اسپرے اور کوائل میٹ استعمال کریں،دروازوں، کھڑکیوں اور روشن دانوں میں جالی کا استعمال کریں،گھروں کے پردوں پر بھی مچھر مار ادویات اسپرے کریں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی