بند کریں
صحت صحت کی خبریںوزیراعلیٰ پنجاب کا ڈینگی کے خلاف مہم کامیاب بنانے پر اظہار تشکر ، قوم کو مبارکباد،اللہ تعالیٰ ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 21/11/2012 - 16:46:02 وقت اشاعت: 21/11/2012 - 15:50:57 وقت اشاعت: 21/11/2012 - 15:50:22 وقت اشاعت: 21/11/2012 - 15:02:20 وقت اشاعت: 21/11/2012 - 14:57:55 وقت اشاعت: 20/11/2012 - 20:58:44 وقت اشاعت: 20/11/2012 - 20:58:05 وقت اشاعت: 20/11/2012 - 16:50:41 وقت اشاعت: 20/11/2012 - 16:48:25 وقت اشاعت: 20/11/2012 - 15:35:52 وقت اشاعت: 20/11/2012 - 15:35:29

وزیراعلیٰ پنجاب کا ڈینگی کے خلاف مہم کامیاب بنانے پر اظہار تشکر ، قوم کو مبارکباد،اللہ تعالیٰ کے شکرگزار ہیں کہ اس نے ڈینگی کی خوفناک وباء کے خلاف مساعی پر ہمیں کامیاب کیا،شہباز شریف

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔20نومبر۔2012ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس نے ڈینگی کی خوفناک وباء کے خلاف مساعی پر ہمیں کامیاب کیا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل اور تمام اداروں کی مشترکہ کاوشوں کی بدولت ڈینگی کے خلاف مہم میں کامیابی ملی ہے۔ گزشتہ سال ڈینگی سے پنجاب میں 21 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے جبکہ 354 افراد جاں بحق ہوئے۔

رواں سال متاثرہ افراد کی تعداد 261 رہی جبکہ کوئی قیمتی جان بھی ضائع نہیں ہوئی جس پر ہم خالق کائنات کے شکرگزار ہیں کیونکہ حدیث مبارکہ ہے کہ ”جو لوگوں کا شکریہ ادا نہیں کرتا وہ اللہ کا شکر ادا بھی نہیں کرتا،،۔ اپنے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے ڈینگی کے خلاف مہم کی کامیابی پر اظہارتشکر اور قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ڈینگی کے خلاف جنگ کے ہر محاذ پر عوام میرے شانہ بشانہ کھڑے رہے جس پر میں ان کا، سیاسی رفقاء، طبی ماہرین، پیرامیڈیکل سٹاف اور سرکاری ملازمین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے خلاف کامیابی معاشرے کے تمام طبقات کی مشترکہ کاوشوں اور بے مثال تعاون کے بغیر ممکن نہ تھی۔ سری لنکا، تھائی لینڈ اور انڈونیشیا کی حکومتوں اور ان کے بھیجے ہوئے ماہرین کا تعاون بھی لائق تحسین ہے۔ انہو ں نے کہا کہ ڈینگی کے خلاف مہم میں علمائے کرام، اساتذہ، محنت کشوں، طالب علموں، خواتین، فلاحی اداروں، لیبارٹریوں کے مالکان، ٹرسٹ ہسپتالوں، میڈیا اور سیاسی کارکنوں کے تعاون کو بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا جنہوں نے انسدادڈینگی مہم کے دوران بھرپور طریقے سے دن رات کام کیا۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومتوں کے ملازمین اور ڈینگی بریگیڈ کے اراکین نے ڈینگی کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے خاتمے کی مہم میں اپنائے گئے جذبے اور محنت کو بروئے کار لا کر تمام شعبوں میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔
20/11/2012 - 20:58:44 :وقت اشاعت