ہیٹ ویو خدشہ کے باعث بلدیہ عظمی کراچی کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

میئر کراچی کی اسپتالوں میں اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کرکے ایمرجنسی وارڈز قائم کرنے کی ہدایت

پیر 29 اپریل 2019 15:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2019ء) بلدیہ عظمی کراچی کے اسپتالوں میں ہیٹ ویو خدشہ کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں یکم سے 3 مئی کے درمیان ہیٹ ویو کی پیش گوئی کی گئی ہے، ہیٹ ویو کے دوران سمندری ہوائیں دن کے وقت معطل رہیں گی جب کہ شہر قائد کا پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس ہیٹ ویو کی شدت 2015 کے ہیٹ ویو کی نسبت کم ہو گی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب میئر کراچی وسیم اختر نے کے ایم سی کے زیر انتظام 13 اسپتالوں میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کرتے ہوئے ایمرجنسی نافذ کردی ہے، اسپتالوں میں اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے مطلوبہ سامان کی فراہمی یقینی بنانے اور ہیٹ ویو سے بچائو کے ایمرجنسی وارڈز قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔دوسری جانب سینئرڈائریکٹر ڈاکٹر بیربل نے بھی اسپتالوں میں ہیٹ ویو سے بچائو کے ایمرجنسی وارڈز قائم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر بیربل نے کہا ہے کہ اسپتالوں میں ایمبولینس کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی