کارڈیالوجی ہسپتال میں ادویات اور علاج کی جدید ترین سہولیات موجود ہیں،

چیئرمین کشمیر کمیٹی کا چوہدری پرویز الہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان کا دورہ

پیر 29 اپریل 2019 16:38

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2019ء) چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام نے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان دل کے مریضوں کو تمام تر طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ اس جدید ہسپتال میں سپیشلسٹ ڈاکٹروں، تکنیکی لیبارٹریز اور مریضوں کے لئے وافر مقدار میں ادویات موجود ہیں۔ ڈاکٹرز مسیحا ہیں، وہ مریضوں کا مکمل فیڈ بیک اور علاج و معالجے کے معیار کو برقرار رکھیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری پرویز الہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر رانا الطاف، ایم ایس ڈاکٹر زاہد اختر، اور ڈائریکٹر ٹیکنیکل ڈاکٹر فرحان بھی موجود تھے۔ چیئرمین کشمیر کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اس انسٹیٹیوٹ میں 5 آپریشن تھیٹرز موجود ہیں جہاں پر ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان سمیت سندھ اور بلوچستان سے آنے والے مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں، 279 بستروں پر مشتمل انسٹیٹیوٹ میں208 ایکسٹینشن ،59 بیڈز ایمرجنسی کے لیے مختص ہیں، روزانہ 300 سے 400 مریضوں کو ایمرجنسی میں اور 1200 مریضوں کو او پی ڈی میں چیک کیا جاتا ہے جبکہ 1500 مریضوں کو روزانہ ادویات بھی دی جا رہی ہیں، 8 سرجریاں روزانہ کی جاتی ہیں جن میں 7 بڑے اور ایک چھوٹے بچے کی سرجری شامل ہے، ساتھ ہی 70 سے 80 مریضوں کی روزانہ انجیوگرافی بھی کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام نے ڈاکٹرز و دیگر سٹاف کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کی خدمت کر کے آخرت سنوار رہے ہیں۔ انسٹیٹیوٹ میں آنے والے ہر مریض کو بھرپور طبی امداد دیں، شکایات کا فوری ازالہ کریں اور کوالٹی ٹریٹمنٹ کو فروغ دیں، ادارہ کی کارکردگی کو مزید بہتر کر کے اس کا نام روشن کریں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی