ڈاکٹر مریضوں کے علاج معالجے میں خلوص نیت سے کام لیں، ڈپٹی کمشنرہرنائی

منگل 30 اپریل 2019 16:08

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ نے کہا کہ ڈاکڑز/ پیرامیڈیکس کو چائیے کہ وہ مریضوں کے علاج معالجے میں خلوص نیت سے کام لیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یونین کونسل اسپین تنگی اور تحصیل شاہرگ کے مختلف ہیلتھ مراکز کا دوریکرنے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر نے عظیم جان دمڑ نے کہاکہ ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال ، رورل ہیلتھ سنٹرز اور دیہی مراکز صحت کا دورہ کرتے رہے گے ہیں اور جب تک مریضوں کو تمام ضروری سہولیات کی فراہمی اور ڈاکڑ ز و عملے کی کمی پوری نہیں ہوجاتی اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھے گے انہوں نے کہا کہ صحت اور تعلیم کے شعبے کی فعالیت اور عوام کا مذکورہ محکموں پر اعتماد بحال کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں ہماری کوشش ہے کہ ان دونوں شعبوں میں بہتری لائی جا سکے انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے وسائل کے مطابق ہسپتالوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کررہی ہے ہرنائی ہسپتال میں دوائی کا کوٹہ بھی پورا ہے ڈاکڑوں اور عملے کی خالی اسامیوں کو پر کرنے کیلئے ہمارا حکام بالا سے رابطہ ہے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال مراکز صحت کو فعال بنانے اور عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس پر زور دیا کہ وہ اپنی فرائض ایمانداری سے سرانجام دیں اور غریب عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی پر توجہ دیں انہوں نے کہاکہ فرائض میں غفلت اور لاپراوہی برداشت نہیں کیا جائیگا دریں اثناء ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ نے اسپین تنگی ، شاہرگ میں مختلف سرکاری سکولوں کا بھی دورہ کیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی