بند کریں
صحت صحت کی خبریںبلوچستان:ڈاکٹروں کا احتجاج جاری،مریضوں نے دیگر صوبوں کا رخ کرلیا

صحت خبریں

وقت اشاعت: 23/11/2012 - 22:41:45 وقت اشاعت: 23/11/2012 - 15:41:57 وقت اشاعت: 23/11/2012 - 15:36:51 وقت اشاعت: 23/11/2012 - 15:32:11 وقت اشاعت: 23/11/2012 - 13:09:26 وقت اشاعت: 23/11/2012 - 12:35:09 وقت اشاعت: 22/11/2012 - 19:00:11 وقت اشاعت: 22/11/2012 - 18:54:38 وقت اشاعت: 22/11/2012 - 15:53:36 وقت اشاعت: 22/11/2012 - 14:57:28 وقت اشاعت: 22/11/2012 - 14:51:08

بلوچستان:ڈاکٹروں کا احتجاج جاری،مریضوں نے دیگر صوبوں کا رخ کرلیا

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23نومبر 2012ء) بلوچستان بھر کے ہسپتالوں میں پی ایم اے کا احتجاج جاری مریضوں نے دیگر صوبوں کا رخ کرنا شروع کر دیا ہے۔کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں 16 اکتوبر کو اغواء ہونے والے ڈاکٹر سعید احمد خان کی بازیابی کے لیے پی ایم اے کا احتجاج آج 38ویں روز میں داخل ہو گیا ہے جبکہ گزشتہ پانچ روز سے ایمرجنسی بند اور صوبائی حکومت کی جانب سے نجی ہسپتال سیل کر دئیے گئے ہیں۔

سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی عدم موجودگی کے باعث مریضوں کو دیگر صوبوں کو منتقل کیا جا رہا ہے تاہم ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف درج مقدمات کو ختم کرنے سمیت مطالبات کی منظوری تک وہ ایمرجنسی میں سروس بحال نہیں کریں گے نو اور دس محرم کو بھی ایمرجنسی بند رہے گئی ۔دوسری جانب پاکستان نرسنگ فیڈریشن نے ڈاکٹرز کے ہڑتال کی حمایت کا اعلان تو کیا تاہم محرم الحرام کے باعث سرکاری ہسپتالوں میں سروس فراہم کر رہے ہیں۔
23/11/2012 - 12:35:09 :وقت اشاعت