سندھ میں ایچ آئی وی وائرس نے پنجے گاڑ لیئے،

کراچی میں ایچ آئی وی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد سب سے زیادہ ، رپورٹ صوبے میں مجموعی طورپر 16ہزار115 مریض جبکہ کراچی میں مجموعی طور پر ایچ آئی وی وائرس سے 1182 افراد متاثر ہیں، سندھ ایڈزکنٹرول پروگرام

بدھ 1 مئی 2019 13:21

سندھ میں ایچ آئی وی وائرس نے پنجے گاڑ لیئے،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2019ء) سندھ میں ایچ آئی وی وائرس نے پنجے گاڑ لیئے، سندھ ایڈزکنٹرول پروگرام کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ کراچی میں ایچ آئی وی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔صوبے میں مجموعی طورپر 16ہزار115 مریض جبکہ کراچی میں مجموعی طور پر ایچ آئی وی وائرس سے 1182 افراد متاثر ہیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں مہلک بیماری ایچ آئی وی ایڈز کا وائرس پھیلنے لگا، جس نے محکمہ صحت سندھ کی کارگردگی پر سوالیہ نشان لگادیا ہے، اسی سلسلے میں سندھ ایڈزکنٹرول پروگرام کی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔

سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق لاڑکانہ کی تحصیل رتوڈیڑو میں رواں ماہ 24 اپریل کو 12بچوں میں ایچ آئی وی سے متاثرہونے کی اطلاعات موصول ہوئی تھی جس پر سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام نے ان 12بچوں کی دوبارہ اسیکریننگ کی جس میں سے ابھی تک 5بچوں میں ایچ آئی وی کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ24سالہ نوجوان کی ہلاکت بھی اسی مرض میں ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ایڈز کنٹرول پروگرام کے ذرائع کے مطابق ان میں سے ایک بچہ کے والدین متاثرہ بچہ کو کراچی میں علاج کی غرض سے لے گئے تاہم سندھ ایڈزکنٹرول پروگرام کا ابھی تک متاثرہ بچہ کے اہلخانہ سے رابطہ نہیں ہوا جبکہ دیگر5 متاثرہ بچوںکی تلاش جاری ہے ۔دریں اثنا سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام نے صوبے میں ایچ آئی وی ایڈز وائرس سے 31 مارچ تک کی جاری رپورٹ میں بتایا ہے کہ اب تک صوبے میں مجموعی طورپر 16ہزار115 مریض ایچ آئی وی وائرس سے متاثرہ ہیں، ان میں سے 15 ہزار 876 ایچ آئی وی اور239 ایڈزکے مریض شامل ہیں۔

کراچی میں مجموعی طور پر ایچ آئی وی وائرس سے 1182 افراد متاثر ہیں، ان میں سے 78افراد مکمل ایڈزکے مریض ہیں ، سب سے زیادہ مریض کراچی میں تشخیص ہوئے، جو سندھ کا مجموعی طورپر 72فیصد بنتا ہے، دوسرے نمبر پر لاڑکانہ ہے جہاں ایچ آئی وی کے 2016مریض سامنے آئے ہیں ان میں سی5 مریضوں کا مکمل ایڈزکا مرض لاحق ہے لاڑکانہ میں 12.7فیصد ایچ آئی وی کے مریض رپورٹ ہیں۔

تیسرے نمبر پر حیدرآباد شہر ہے، جہاں ایچ آئی وی کی581مریض رپورٹ ہوئے ہیں، ان میں 2 افراد ایڈز کے مرض کا شکار ہیں، سکھر میں ایچ آئی وی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 157 ہے جبکہ ایڈز کا کوئی مریض سامنے نہیں آیا۔میرپورخاص میں 164مریضوں میں ایچ آئی وی کی تصدیق کی گئی ہے ایڈز کا ایک مریض رپورٹ ہوا، سانگھڑ میں 199مریضوں میں ایچ آئی وی کی تصدیق کی گئی جبکہ قمبر میں112مریض ایچ آئی وی میں رپورٹ ہوئے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی