سوسائٹی آف پاکستانی ڈاکٹرز اِن کویت کی جانب سے 18ویں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

کویت میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر حضرات کی تنظیم سوسائٹی آف پاکستانی ڈاکٹرز اِن کویت پاکستانی کمیونٹی کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے اٹھارویں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کی

بدھ 1 مئی 2019 14:08

سوسائٹی آف پاکستانی ڈاکٹرز اِن کویت کی جانب سے 18ویں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
کویت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2019ء،نمائند خصوصی،محمد عرفان شفیق) کویت میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر حضرات کی تنظیم سوسائٹی آف پاکستانی ڈاکٹرز اِن کویت پاکستانی کمیونٹی کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے اٹھارویں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا، یہ کیمپ سالمیہ کے علاقے میں واقع پاکستان سکول سالمیہ میں کیا گیا، جس میں کویت کے طول و عرض سے کثیر تعداد میں پاکستانی مرد و خواتین شرکت کی۔

کیمپ کا دورانیہ بعد از نماز جمعۃ 1بجے سے شام 6 بجے تک تھا۔ کیمپ کا باضابطہ افتتاح کمیونٹی ویلفیئر اتاشی ڈاکٹرعمر جاوید نے کیا۔ اس موقع پر سکول کی پرنسپل، سوسائٹی آف پاکستانی ڈاکٹرز ان کویت کے صدر ڈاکٹر شجاع الدین ، کیمپ میں شریک ڈاکٹر حضرات اور کمیونٹی کے دیگر ممبران کی کثیر تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کمیونٹی ویلفیئر اتاشی نے اظہار خیال کرتے ہوئے سوسائٹی آف پاکستانی ڈاکٹرز اِن کویت کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ مفت علاج کے سہولت فراہم کرنا سوسائٹی آف پاکستانی ڈاکٹرز اِن کویت کا نہایت احسن قدم ہے اور ہر مرتبہ لوگوں کا رجحان مثبت ہوتا ہے، جو کہ سوسائٹی آف پاکستانی ڈاکٹرز اِن کویت کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے سکول کی پرنسپل اور انتظامیہ کا کیمپ کے انعقاد میں ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تمام شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کیا۔ سوسائٹی آف پاکستانی ڈاکٹرز اِن کویت کے صدر ڈاکٹر شجاع الدین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فری میڈیکل کیمپ میں مختلف شعبہٗ جات کے پاکستانی تربیت یافتہ ڈاکٹرز اور سٹاف ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں اور اس کیمپ میں 850سے زائد مریض استفادہ کر چکے ہیں، جن میں پاکستانی، بھارتی اور بنگلادیشی شہری نمایاں تھے۔

کیمپ منعقد کرنے کا بڑا مقصدان لوگوں کو صحت عامہ کی سہولت بہم پہنچانا ہوتا ہے جو زبان کی دشواری کے باعث اپنا مسلہ ڈاکٹر کو سمجھا نہیں سکتے۔ کویت کے ہسپتالوں اور پولی کلینک میں زیادہ تر عربی ڈاکٹر موجود ہوتے ہیں، جہاں بہر حال زبان سے ناآشناسی ایک بڑا مسٗلہ ہوتا ہے لہذا ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہمارے تمام پاکستانی بھائی ایک چھت تلے اپنا مکمل چیک اپ کرواسکیں اور تمام میسر سہولیات سے استفادہ کر سکیں۔ کیمپ میں 28 سے زائد ڈاکٹروں نے اپنی خدمات دیں جبکہ بلڈپریشر، بلڈ شوگر اور ای سی جی کے فری ٹیسٹ کے علاوہ تمام ادویات مفت فراہم کی گئیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی