سکول آئی ہیلتھ سکریننگ پروگرام کے تحت 2 لاکھ بچوں ، دس ہزار اساتذہ کی آنکھوں کا معائنہ کیا جائے گا،

ضرورت پڑنے پر بچوں کو عینکیں بھی مفت فراہم کی جائیں گی، اسلام آباد کے تمام سکولوں کو ماڈل سکول بنائیں گے، وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود کا تقریب سے خطاب

جمعرات 2 مئی 2019 16:09

سکول آئی ہیلتھ سکریننگ پروگرام کے تحت 2 لاکھ بچوں ، دس ہزار اساتذہ کی آنکھوں کا معائنہ کیا جائے گا،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2019ء) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نی کہا ہے کہ سکول آئی ہیلتھ سکریننگ پروگرام کے تحت 2 لاکھ سے زیادہ بچوں کی آنکھوں کا معائنہ کیاجائے گا، ضرورت پڑنے پر بچوں کو عینکین بھی مفت فراہم کی جائیں گی، دس ہزار اساتذہ کی بھی آئی ٹیسٹنگ کی جائے گی۔ یہ بات وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت نے جمعرات کو سکول آئی ہیلتھ سکریننگ پروگرام کی افتتاحی تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ چند ماہ قبل سپیش بچوں کی تقریب میں شرکت سے انہیں ان بچوں کی محرومیوں کااحساس ہوا۔ انہوں نے کہاکہ حکومتی سطح پر بھی کوئی کام شروع کرنا آسان نہیں ہوتا۔ اس میں دشواریاں آتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بینائی کا یہ ایک بہترین پروگرام ہے جو آج متعارف کرایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس پروگرام میں دو لاکھ سے زیادہ بچوں کی آنکھوں کا معائنہ کیا جائے گا اور جہاں ضرورت پڑی انہیں عینکیں بھی مفت فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے کہاکہ اسی پروگرام کے تحت اساتذہ بھی استفادہ کریں گے اور ایک اندازے کے مطابق نو سے دس ہزار اساتذہ کی آنکھوں کامعائنہ کیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ وہ اس پروگرام کو پراجیکٹ نہیں بنانا چاہیے کہ تین سال میں ختم ہو جائے، تعلیم اور صحت کی وزارتوں کے مشترکہ تعاون سے جامع پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت وفاقی دار الحکومت کی سطح پر بچوں کی صحت کے حوالے سے بڑا پروگرام متعارف کرائے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت ہے کہ اسلام آباد کے سکولوں کو ماڈل سکولز بنایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں چند سکولوں کو ماڈل سکولوں کا درجہ حاصل ہے جس میں داخلے کی دوڑیں لگی ہوتی ہیں، ہم تمام سکولوں کو ماڈل سکول بنانے جا رہے ہیں تاکہ والدین کو داخلوں کی پریشانی سے نکالا جائے۔ایسا تعلیمی نظام لایا جا رہا ہے کہ بچے نجی سکولوں کو چھوڑ کر سرکاری سکول میں آئیں۔ اس پروگرام کی مانٹرنگ کی جائے گی۔ ہم سب نے مل کر نیا اور مضبوط پاکستان بنانا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی