جنوب مغربی ایشیا کے ممالک میں درآمد کئے جانے والے استعمال شدہ پلاسٹک سے آلودگی بڑھتی جا رہی ہے، گرین ہاؤس پیس کی رپورٹ

جمعہ 3 مئی 2019 11:26

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2019ء) امیر ممالک لاکھوں ٹن استعمال شدہ پلاسٹک جنوب مغربی ایشیا کے ممالک کو برآمد کر رہے ہیں جہاں اتنی بڑی مقدار میں پلاسٹک کو ری سائکل کرنا ناممکن ہے اور اس کے نتیجے میں ان ممالک میں آلودگی بڑھتی جا رہی ہے۔ماحول کے تحفظ کے لئے کام کرنے والے ادارے گرین ہاؤس پیس کے مطابق کا کہنا ہے کہ امیر ممالک اپنے ہاں ری سائکلنگ کے پراسیس کی بہت تعریف کرتے ہیں مگر اکثر اوقات یہ پلاسٹک درآمد کر دیا جاتا ہے اور اسے یا تو زمین میں دبا دیا جاتا ہے یا یہ ایسے ہی زمین پر یا سمندر میں کھلا پھینک دیا جاتا ہے جہاں یہ آلودگی کا باعث بنتا ہے۔

ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور سے محض 50 کلومیٹر دور پالم کے باغات کے علاقے میں استعمال شدہ پلاسٹک کے ڈھیر پڑے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس میں سے زیادہ تر گند کے ڈھیر اکثر امیر ممالک سے یہاں پہنچتے ہیں مگر اس کے نقصانات مقامی افراد کو برداشت کرنے پڑتے ہیں۔ اس علاقے میں مقیم ماہر ماحولیات پیا لے پینگ نے کہا کہ ری سائکل نہ ہو سکنے والا پلاسٹک یا ریجیکٹ ہونے والی مصنوعات یہاں پھینک دی جاتی ہیں اور پھر اسے آگ لگا دی جاتی ہیں۔

اس دھوئیں سے مقامی لوگوں کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔گرین ہاؤس پیس سے تعلق رکھنے والی کیٹلین کا کہنا ہے کہ استعمال شدہ پلاسٹک برآمد کرنے والے امیر ممالک کے پاس کلیکشن کی اچھی جگہیں موجود ہیں۔ مگر وہ آدھا استعمال شدہ پلاسٹک دوسرے ممالک کو بیچ دیتے ہیں۔ چین میں پابندی لگنے سے پہلے یہ چین بھیج دیا جاتا تھا۔ اب یہ دوسرے ممالک کو بھیج دیا جاتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ان غریب ممالک کے پاس ایسے وسائل اور سہولیات دستیاب نہیں ہیں کہ وہ اتنی بڑی مقدار میں پلاسٹک ویسٹ کو سنبھال سکیں۔ اس وجہ سے مقامی لوگوں کو آلودگی برداشت کرنی پڑتی ہے۔اس وجہ سے جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک اب ایسے پلاسٹک کے ویسٹ پر پابندیاں لگا رہے ہیں جس کی وجہ سے یہ ان ممالک کو بھیجا جا رہا ہے۔ بھارت اور انڈونیشیا جیسے ممالک میں اس ضمن میں کوئی قوانین موجود ہی نہیں ہیں۔

پیا لے پیانگ کا کہنا ہے کہ ہم اس استعمال شدہ پلاسٹک کی وجہ سے اپنے آپ کو مار رہے ہیں۔ ہم پلاسٹک پر بہت زیادہ انحصار کر رہے ہیں۔ امیر ممالک اپنا گند خود سنبھالیں اور ہمارے ممالک میں نہ پھینکیں۔گرین ہاؤس پیس کا کہنا ہے کہ آخری حل یہ نہیں ہے کہ پلاسٹک کو زیادہ ری سائکل کیا جائے، بلکہ اس کے استعمال کو کم سے کم کیا جائے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی