تھلیسیمیا کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی تقریب کا اہتمام،

بیماری کے باوجود متاثرہ بچوں کی جانب سے بھر پور زندگی گزارنے کا عزم

جمعہ 3 مئی 2019 16:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2019ء) تھلیسیمیا کے عالمی دن کے موقع پر وزارت قومی صحت ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن نے سیف بلڈ ٹرانسفیوژن پروگرام کے تحت خصوصی تقریب کا اہتمام کیا۔ جس میں تھلیسیمیا سے متاثرہ بچوں، والدین ،مقامی بلڈ بینکس اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی تھلیسیمیا سے متاثرہ بچوں نے بلڈ ٹرانسفیوژن اور طبی علاج کی مشکلات کا سامنا کرنے کے باوجودبھر پور زندگی گزارنے کے عزم کا اظہار کیا اور ٹیبلو، گیت، رقص کے ساتھ بھرپور عملی مظاہرہ کیا اور یہ تاثر دیا کہ وہ عام زندگی گزانے میں کوئی ہچکٹاہٹ محسوس نہیں کرتے۔

دنیا بھر میں تھلیسیمیا کا دن ہر سال3 مئی کو منایاجاتا ہے۔ جس کا مقصد تھلیسیمیا کی روک تھام اورعلاج معالجہ کے انتظام کے بارے میں آگاہی دینا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میں سیف بلڈ ٹرانسفیوژن پروگرام کے نیشنل کوآرڈینٹر پروفیسر حسن عباس ظہیر نے تھلیسیمیا کے مریضوں کے لئے بروقت خون مہیا کرنے اور سیف بلڈ ٹرانسفیوڑن تک رسائی حاصل کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ خون کے شعبہ میں ہونے والی ان اصلاحات کا زیادہ فائدہ اٹھانے والوں میں تھلیسیمیا کے مریض شامل ہیں۔ پروفیسر ظہیر نے ان علاقائی ممالک کا بھی ذکر کیا جنہوں نے کامیابی سے تھلیسیمیا قوانین بنائے اور ان پر عمل درآمد کرکے اس بیماری کو اپنے ملک سے ختم کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان کو بھی ایسے قوانین کی ضرورت ہے تاکہ تھلیسیمیا کے مزید مریضوں کی پیدائش کو روکا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ تھلیسیمیا مریضوں کو بااختیار بنانے اور ان کی آواز بننے کے لئے قومی پلیٹ فارم قائم کرنا لازمی ہے تاکہ وہ اپنے تجربات اور حکومت اور معاشرے سے وابستہ اپنی امیدوں کا اظہار کرسکیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی