سحر و افطار کے وقت مرغن، تلی ہوئی اور دیر ہضم غذائوں سے پرہیز کیا جائے‘حکماء

روزہ اعصابی تنائو، دماغی کمزوری، بلڈ پریشر، شوگر، گیس ٹربل اور پیٹ کی متعدد بیماریوں سے نجات دلاتا ہے

جمعہ 3 مئی 2019 16:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2019ء) روزہ جہاں تزکیہ نفس اور روحانی طہارت کا ذریعہ ہے وہاں یہ انسان کی ظاہری اور جسمانی صحت کیلئے بھی نسخہ کیمیا ہے، حضرت محمد ﷺ کا ارشاد گرامی ہے کہ روزہ رکھو تاکہ تندرست رہو،طب اسلامی کے علاوہ مغربی معالجین بھی لوگوں کو ہفتہ میں ایک دن فاقہ کی تلقین کرتے ہیں،اعصابی،تناؤ، بلڈپریشر،شوگر،تبخیرمعدہ،موٹاپا،بواسیر اور پیٹ کی بے شمار بیماریاں زیادہ کھانے ہی سے پیدا ہوتی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ماہر اطبا کرام نے گذشتہ روز روزہ کے طبی فوائد کے حوالے سے منعقدہ فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔اطباء کرام میںپروفیسر حکیم محمد احمد سلیمی، پروفیسر حکیم سید عمران فیاض، حکیم محمد افضل میو، حکیم احمد حسن نوری ،حکیم محمد اسحاق، حکیم محمد احمد، حکیم عطاء الرحمن صدیقی، حکیم محمد ابو بکر، حکیم و ڈاکٹر عمر فاروق گوندل اور ڈاکٹر سکندر حیات زاہد شامل تھے ۔

(جاری ہے)

پاکستان طبی کانفرنس کے مرکزی راہنما حکیم محمد اسحق نے کہا کہ حکیموں اور ڈاکٹروں کا متفقہ فیصلہ ہے کہ بسیار خوری بیماری چابی اور بھوک رکھ کر کھانا صحت کی کنجی ہے۔روزہ رکھنے سے آنتوں کی صفائی اور معدہ کی اصلاح ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے سال میں ایک ماہ کے روزے فرض کرکے ہمیں اپنے معدہ ،جگر ،انتڑیوں،گردوں اور پٹھوں کو آرام و کا سنہری موقعہ فراہم کیا ہے تاکہ بھوک اور پیاس کی گرمی سے ہمارے جسم کے فضلات تحلیل ہوجائیں اور ہم آنے والے گیارہ ماہ تک تازہ دم ہوجائیں۔

انہوںنے لوگوں سے اپیل کی وہ سحرو افطار کے وقت مرغن ،تلی ہوئی،دیر ہضم اور بہت زیادہ برف اور برف والی اشیا سے پرہیز کریں۔پروفیسر حکیم محمد احمد سلیمی اڈیٹر ماہنامہ قومی صحت نے کہاکہ سحری کے وقت چپاتی کے ساتھ گھیا،حلوہ کدو،گھیا توری،شلجم ،پالک،ٹنڈے،مونگ کی دال اورکالے چنے کا شوربا استعمال کریں۔پراٹھا،نان،مرغن،تلی ہوئی ،ثقیل اوربادی اشیا سے پرہیز کریں۔افطاری سنت کے مطابق دو یاتین دانے کھجور اور دودھ نیم گرم سے کریں تو دن بھر کی تھکن اور پیاس سے تسکین حاصل ہوگی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی