کوئٹہ سے اغواء ہونے والے ماہر امراض چشم ڈاکٹر سعید تاوان کی ادائیگی کرکے گھر پہنچ گئے‘ پی ایم اے بلوچستان کا ڈاکٹروں کو تحفظ دینے میں صوبائی حکومت کی ناکامی اور مطالبات منظور نہ کئے جانے پر ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان ، مجھے نہیں معلوم کہ میری رہائی تاوان ادا کرکے ہوئی ہے ‘ ڈاکٹر سعید کی واپسی پر میڈیا سے بات چیت ، صوبائی حکومت عدالتی احکامات نہ مان کر توہین عدالت کی مرتکب ہوئی ہے ‘ سیکرٹری صحت کو برطرف کیا جائے ‘ پی ایم اے کا مطالبہ

بدھ 28 نومبر 2012 14:56

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 28نومبر 2012ء) کوئٹہ سے اغواء ہونے والے ماہر امراض چشم ڈاکٹر سعید احمد خان جن کو گزشتہ ماہ تاوان کیلئے اغواء کرلیا گیا تھا مبینہ طور پر تاوان کی ادائیگی کے بعد بدھ کی صبح اچانک اپنے گھر پہنچ گئے‘ ڈاکٹر سعید کی واپسی کے باوجود پی ایم اے بلوچستان نے ڈاکٹروں کو تحفظ دینے میں صوبائی حکومت کی ناکامی اور مطالبات منظور نہ کئے جانے پر ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کردیا‘ ڈاکٹر سعید نے واپسی پر کہا ہے کہ مجھے نہیں معلوم کہ میری رہائی تاوان ادا کرکے ہوئی ہے ‘ پی ایم اے بلوچستان کے رہنما ڈاکٹر شہزادہ نے صوبائی حکومت پر توہین عدالت کا الزام عائد کرتے ہوئے سیکرٹری صحت کی برطرفی کا مطالبہ کردیا۔

نامعلوم ملزمان نے ڈاکٹر سعید کو گزشتہ ماہ 16اکتوبر کو اس وقت سریاب روڈ سے اغواء کرلیا تھا جب وہ اپنے کلینک سے گھر واپس آرہے تھے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر سعید کے اغواء کے بعد صوبہ بھر کے ڈاکٹروں نے ہڑتال کردی تھی۔ ڈاکٹرز نے صوبائی حکومت کی طرف سے تمام تر دھمکیوں کے باوجود ڈاکٹر سعید کی بازیابی تک ہڑتال ختم کرنے سے انکار کردیا تھا اور اب ڈاکٹر سعید کی واپسی کے باوجود کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے بلوچستان ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق ڈاکٹرز کی سکیورٹی کیلئے اقدامات نہیں کئے اور وہ اپنے مطالبات منظور ہونے تک ہڑتال ختم نہیں کرینگے۔

واضح رہے کہ صوبائی حکومت کی طرف سے نہ صرف ہڑتالی ڈاکٹروں کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے بلکہ نومبر کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور پچاس سے زائد ڈاکٹروں کو سرکاری رہائش گاہیں خالی کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔ کوئٹہ میں ڈاکٹروں کے احتجاج کے دوران 70 سے زائد ڈاکٹر گرفتار بھی ہوئے تاہم عدالت نے گرفتار ڈاکٹروں کو ضمانت پر رہا کردیا تھا۔ دریں اثناء 44 روز بعد رہائی پا کر واپس آنے والے ڈاکٹر سعید نے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ بلوچستان کے ڈاکٹروں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ان کی بازیابی کیلئے اہم کردار ادا کیا۔

اس سوال پر کہ کیا وہ تاوان دے کر رہا ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ کہ میری رہائی تاوان کی ادائیگی سے ممکن ہوئی ہے اور اگر کسی نے رقم ادا کی ہے تو مجھے اس کا کچھ پتہ نہیں۔ ڈاکٹر سعید نے صوبے میں ڈاکٹروں کی ٹارگٹ کلنگ اور اغواء کے واقعات کو لمحہ فکریہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کے کسی ملک میں ڈاکٹروں کے ساتھ ایسا نہیں ہوتا جس طرح کا سلوک پاکستان میں ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس واقعہ کے باوجود صوبے کے عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر پی ایم اے بلوچستان کے رہنما ڈاکٹر شہزادہ نے کہا کہ ڈاکٹر سعید کو صوبائی حکومت نے رہا نہیں کرایا بلکہ وہ تاوان دے کر رہا ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ڈاکٹروں کے تحفظ میں ناکام ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت سیکرٹری صحت کو فوری طور پر برطرف کرے۔ انہوں نے صوبائی حکومت پر الزام لگایا کہ وہ ہائیکورٹ کی طرف سے دیئے گئے احکامات پر عمل درآمد نہ کرکے توہین عدالت کی مرتکب ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ ہمارے مطالبات حکومت نے تسلیم نہیں کئے اس لئے ہماری ہڑتال جاری رہے گی اور ہم اپنے آئندہ کے لائحہ عمل بارے چند روز میں فیصلہ کرینگے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی