بند کریں
صحت صحت کی خبریںبلوچستان بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری،مریض رل گئے

صحت خبریں

وقت اشاعت: 02/12/2012 - 13:46:46 وقت اشاعت: 02/12/2012 - 13:43:12 وقت اشاعت: 01/12/2012 - 23:44:31 وقت اشاعت: 01/12/2012 - 16:19:06 وقت اشاعت: 01/12/2012 - 15:41:58 وقت اشاعت: 01/12/2012 - 15:32:06 وقت اشاعت: 01/12/2012 - 15:21:36 وقت اشاعت: 30/11/2012 - 16:40:10 وقت اشاعت: 30/11/2012 - 16:38:35 وقت اشاعت: 30/11/2012 - 12:55:30 وقت اشاعت: 29/11/2012 - 18:36:58

بلوچستان بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری،مریض رل گئے

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔1دسمبر 2012ء) ماہر امراض چشم ڈاکٹر محمد سعید خان کی بازیابی کے باوجودکوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری، گزشتہ 45روز ہسپتال بندہونے کی وجہ سے مریض رل گئے ۔تفصیلات کے مطابق کو ئٹہ سے اغوا ہونے والے ماہر امراض چشم ڈاکٹر محمد سعید خان تو بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے لیکن ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم نہیں کی ۔

تمام سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیزاور جنرل آپریشن تھیٹرزبند ہیں پی ایم ایے کامطالبہ ہے کہ انتطامیہ ڈاکٹرز کو تحفظ فراہم کرے۔ ہڑتال کے دوران ڈاکٹر زکے خلاف قائم کئے جانے والے مقدمات ختم کئے جائیں اور بازیاب ہونے والے ڈاکٹرزنے جو رقم تاوان میں اداکی ہے وہ حکومت واپس کرکے ملزمان کو گرفتار کرے ۔ ہڑتال کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات سے دوچار ہوناپڑرہاہے ۔
01/12/2012 - 15:32:06 :وقت اشاعت