تمام تر وسائل بروئے کار لاکر پنجاب سمیت پورے پاکستان سے پولیو کو ہمیشہ کیلئے ختم کرنا ہوگا‘وزیرمملکت صحت ظفر مرزا

صوبہ بھر میں انسداد پولیو مہم کو مؤثر بنانے کیلئے انتظامیہ اور محکمہ صحت کو آن بورڈ ہونا ہوگا‘ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد

جمعرات 9 مئی 2019 16:48

تمام تر وسائل بروئے کار لاکر پنجاب سمیت پورے پاکستان سے پولیو کو ہمیشہ کیلئے ختم کرنا ہوگا‘وزیرمملکت صحت ظفر مرزا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2019ء) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیرمملکت برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری صحت کیپٹن (ر) زاہد سعید، چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر، صوبائی سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر زاہد اخترزمان، صوبائی سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کیپٹن (ر) ثاقب ظفر، سپیشل سیکرٹریز اور متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں لاہور میں پولیو کیسز سامنے آنے کی وجوہات اور انسداد پولیو مہم کو مؤثر بنانے کے حوالہ سے جامع مشاورت کی گئی۔اس کے علاوہ لاہور میں پولیو کیسز کے سامنے آنے کی تمام وجوہات پر غور اور آئندہ لائحہ عمل پر اہم فیصلے کئے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرصوبائی سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر زاہد اختر زمان نے وزراء اور متعلقہ حکام کو انسداد پولیو مہم کے تمام عوامل پر بریفنگ دی۔

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہاکہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے لوگوں کی سوچ کو بدلنے کیلئے انتہائی مؤثر حکمت عملی ترتیب دینا ہوگی۔ صوبہ بھر میں انسداد پولیو مہم کو مؤثر بنانے کیلئے انتظامیہ اور محکمہ صحت کو آن بورڈ ہونا ہوگا۔ افسران پاکستان سے پولیو کو ختم کرنے کیلئے قومی ذمہ داری سمجھتے ہوئے تمام تر توانائیاں خرچ کریں۔

صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ میڈیا، علماء اور معاشرہ کی سوچ کو بدلنے والے تمام سٹیک ہولڈرز کو انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔ وزیرمملکت صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ تمام تر وسائل بروئے کار لاکر پنجاب سمیت پورے پاکستان سے پولیو کو ہمیشہ کیلئے ختم کرنا ہوگا۔ پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں بہترین طبی سہولیات متعارف کروانا انتہائی ضروری اور خوش آئند ہیں۔ معاشرہ سے پولیو کو ختم کرنے کیلئے ہر ایک فرد کو سنجیدگی سے سوچناہوگا۔ پنجاب میں انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے وفاق ہرقسم کی مدد کرنے کو تیار ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی