پنجاب میں تیزی سے پھیلتے موزی مرض ایڈز پر نیب لاہور آگاہی و تدارک ونگ سرگرم

نیب نے پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے تحت مالی بجٹ بشمول بین الاقوامی فنڈنگ کی مکمل تفصیلات طلب کر لیں انسانی زندگیوں کا معاملہ ہے دیکھنا ہوگا بجٹ کا استعمال کیسے ہوا ، ایڈز کنٹرول پروگرام کے مندجات کا بغور جائزہ لیں گے‘نیب حکام

جمعہ 10 مئی 2019 15:56

پنجاب میں تیزی سے پھیلتے موزی مرض ایڈز پر نیب لاہور آگاہی و تدارک ونگ سرگرم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2019ء) پنجاب میں عطا ئی ڈاکٹروں، بلڈ بینک، بلڈ ٹیسٹنگ لیب و دیگر زرائع سے تیزی سے پھیلتے موزی مرض ایڈز پر نیب لاہور آگاہی و تدارک ونگ سرگرم ہوگیا ۔پنجاب میں تیزی سے پھیلتے موزی مرض ایڈز پر بریفنگ کیلئے سیکرٹری ہیلتھ زاہد اختر زمان، ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر ہارون جہانگیر خان، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر عاصم کو طلب کیا گیا۔

بریفنگ میں نیب لاہور کی جانب سے ڈائریکٹر آگاہی و تدارک ونگ سید حسنین، ڈائریکٹر انویسٹی گیشن احترام ڈار اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔ ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر عاصم الطاف نے پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے تحت ایڈز کے پھیلائو کی روک تھام کیلئے ابتک اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ دیتے ہوئے ایڈز کنٹرول پروگرام کا جامع تعارف اور پروگرام کے تحت حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

بریفنگ میں بلڈ بینک، بلڈ ٹیسٹنگ لیب، عطائی ڈاکٹر، حجام و غیر اخلاقی سرگرمیوں کے مراکز ایڈز پھیلائو کی بنیادی وجہ قرارپائے گئے ۔ بریفنگ میں ڈاکٹر عاصم نے بتایا کہ ایڈز کے شکار مریضوں کو متعدد معاشرتی مسائل درپیش ہیں۔ایڈز کے پھیلائو کی روک تھام کیلئے 38 انفیکشن کنٹرول پروگرام اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے۔

ایڈز کیخلاف آگاہی کیلئے کالجز و یونیورسٹی لیول پر سیمینار، پوسٹر مقابلے اور اس موضوع پر ڈراموں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔پنجاب میں گجرات، لاہور، ڈی جی خان اور فیصل آباد میں بالترتیب ایڈز کے زیادہ سے زیادہ کیسز منظرعام پر آئے ہیں ۔حجام و بیوٹی سیلونز کی لائسینسنگ سسٹم کے تحت رجسٹریشن کی جا رہی ہے۔نیب حکام کی جانب سے پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے تحت اٹھائے گئے اقدامات پر خدشات کا اظہارکیا گیا ۔

نیب کے مطابق بریفنگ میں پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے مالی امور کی کسی قسم کی وضاحت نہیں کی گئی ۔پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے تحت مالی بجٹ کی مکمل تفصیلات بشمول بین الاقوامی فنڈنگ کی مکمل تفصیلات طلب کر لی گئیں۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ دیکھیں گے کہ الاٹ کئے گئے بجٹ کا مصرف حقیقی رہا یا مصنوعی طرز پر ہی خرچ ہوا۔ انسانی زندگیوں کا معاملہ ہے، ایڈز کنٹرول پروگرام کے مندجات کا بغور جائزہ لیں گے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی