چیچہ وطنی، ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں پیچیدہ امراض کی تشخیص اور علاج شروع ہو چکا ہے، پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج

ہفتہ 11 مئی 2019 15:28

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2019ء) پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد طارق نے کہا ہے کہ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں پیچیدہ امراض کی تشخیص اور علاج شروع ہو چکا ہے اور حال ہی میں 20سالہ خاتون کی پیچیدہ بیماری Tumorجوکہ ناک اور سائنسزSinuses سے ہوتا ہوا آنکھ اور دماغ کے نچلے حصے Base of Skullکو متاثرہ کر چکا تھا کا کامیاب اور پیچیدہ آپریشن کر دیا گیا اور بیماری کو مکمل طور پرنکال کر آنکھ اور دماغ کو بچا لیا گیا -انہوں نے مزید کہا کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد آپریشن تھا -یہ بات انہوں نے اپنے دفتر سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں بتائی -انہوں نے مزید کہا کہ ساہیوال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ نرخرے (Sound Box)کے کینسر کا پیچیدہ کامیاب آپریشن کیا گیا جس میں مریض کے نرخرے کو کینسر سے مکمل طور پر نکال دیا گیا اور آپریشنTotal Laryngectomy کے دوران نیا گلا Neo-Pharynxاور نئی خوراک Neo-Oesophagusکی نالی بھی بنائی گئی ہے اور بولنے کیلئے Baloom Singer Valveکے ذریعے نیا مصنوعی بولنے کا ڈھانچہ بنایا گیا ہے اور سانس کیلئے نئی سانس کی نالی بھی لگائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان دونوں پیچیدہ امراض کے آپریشنز پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد طارق کی سربراہی میں ای این ٹی ڈیپارٹمنٹ ساہیوال میڈیکل کالج نے کامیابی سے سر انجام دیئے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی