فیس بک اور انسٹاگرام نے ویکسی نیشن کے خلاف جھوٹی معلومات پھیلانے پر سخت اقدام اٹھالیا

ویکسی نیشن کے خلاف ایسے اشتہارات کے مواد کو بھی غیر فعال کردیا جائے گا جو مہم کی رکاوٹ کا باعث بنیں، فیس بک

ہفتہ 11 مئی 2019 15:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2019ء) سماجی رابطے کی سب سے مقبول ویب سائٹ فیس بک اور فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے ویکسی نیشن کے خلاف جھوٹی معلومات پھیلانے پر سخت اقدام اٹھالیا۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ میش ایبل کی رپورٹ کے مطابق فیس بک کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ فیس بک اکاؤنٹ پر موجود اس مواد کے خلاف ضرور کارراوئی کرے گی جو ویکی سنیشن سے متعلق جھوٹی اطلاعات اور افواہیں پھیلا رہے ہیں۔

فیس بک کمپنی کے مطابق نئی پالیسی کے تحت ان پیجز کو حذف کردیا جائے گا جو کسی بھی ویکسی نیشن جیسے پولیو، ایڈز اور دیگر کے خلاف جھوٹی اطلاعات اور معلومات پھیلا رہے ہوں، خواہ وہ مواد صرف ویب سائٹ پر ہو یا ایپ پر موجود ہو۔فیس بک کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن کے خلاف ایسے اشتہارات کے مواد کو بھی غیر فعال کردیا جائے گا جو مہم کی رکاوٹ کا باعث بنیں، فیس بک کی تمام تر توجہ ایسے مواد کو پھیلانا ہوگی جس میں تصدیق شدہ معلومات فراہم کی گئی ہوں، اس کے علاوہ جس میں ویکسنیشن کے حوالے سے درست معلومات فراہم کی گئی ہو۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ فیس بک نے پاکستان میں پولیو مہم کے خلاف غلط معلومات پھیلانے والے پیجز کو بند کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے جس کے تحت 130 فیس بک اکاؤنٹ بند کردیے گئے ہیں۔ پاکستان میں رواں برس سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کو سوشل میڈیا پر غلط معلومات اور افواہوں کے باعث مشکل کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث پولیو رضاکار بھی متاثر ہوئے۔

فیس بک پر انسداد پولیو مہم کے خلاف ایسا مواد دیکھا گیا جو جھوٹی معلومات اور افواہوں پر مبنی تھا۔اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے انسداد پولیو بابر عطا نے ٹوئٹر پیغام میں فیس بک سے درخواست بھی کی کہ فیس بک پر ایسا مواد نہیں ہونا چاہیے جو پولیو کے خاتمے کی مہم میں رکاوٹ کا باعث بنے۔انہوں نے شکایت کی کہ فیس بک پر پولیو سے متعلق جھوٹی خبروں کے باعث والدین بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے سے انکار کرتے ہیں اور ساتھ ہی پولیو رضا کار بھی اس سے متاثر ہوجاتے ہیں۔

بابر عطا نے اس سلسلے میں باقاعدہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)، یونیسیف اور فیس بک گلوبل ریگولیٹری کونٹینٹ مینجمنٹ ٹیم کے ساتھ ویڈیو میٹنگ کی جس میں فیس بک نے یقین دہانی کرائی کہ وہ ایسے پیجز کو حذف کردے گا جس میں انسداد پولیو مہم کے لیے جھوٹی معلومات مہیا کی گئی ہو یا پھر اس کو روکنے کے لیے کوئی پروپیگنڈا کیا جارہا ہو۔انسٹاگرام بھی فیس بک کی نئی پالیسی کو دیکھتے ہوئے ویکسنیشن کے خلاف جھوٹی اطلاعات اور جھوٹی معلومات کو پھیلانے سے روکنے کے لیے سرگرم ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ انسٹاگرام نے بھی ان تمام ہیش ٹیگز پر پابندی عائد کردی ہے جو ویکسنیشن کے خلاف ہوں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی