گندم کی امدادی قیمت میں اضافہ‘ کاشتکار کی خوشحالی ‘ بہتری اور اسے صحیح معاوضہ کی ادائیگی کیلئے کیا ہے‘شوگر ملوں کو بروقت کرشنگ سیزن کا آغاز کرنا چاہیے‘ تاخیر سے شروع کرنے کے اثرات گندم کی کاشت پر پڑتے ہیں پاکستان میں خوراک کی کوئی قلت نہیں ‘حکومت فصلوں کی پیداوار بہتر کرنے کیلئے جامع اقدامات کررہی ہے، وفاقی وزیر کیڈ نذر محمد گوندل کا وزارت فوڈ سکیورٹی اور برازیل سفارتخانے کے اشتراک سے تحفظ خوراک سیمینار سے خطاب

پیر 3 دسمبر 2012 13:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔3دسمبر 2012ء) وفاقی وزیر کیڈ نذر محمد گوندل نے کہا ہے کہ گندم کی امدادی قیمت میں اضافہ کاشتکار کی خوشحالی ‘ بہتری اور اسے صحیح معاوضہ کی ادائیگی کیلئے کیا ہے، شوگر ملوں کو بروقت کرشنگ سیزن کا آغاز کرنا چاہیئے‘ تاخیر سے شروع کرنے کے اثرات گندم کی کاشت پر پڑتے ہیں پاکستان میں خوراک کی کوئی قلت نہیں ،حکومت فصلوں کی پیداوار بہتر کرنے کیلئے جامع اقدامات کررہی ہے۔

وہ پیر کو وزارت فوڈ سکیورٹی اور برازیل سفارتخانے کے اشتراک سے تحفظ خوراک سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔ وفاقی وزیر کیڈ نذر محمد گوندل نے کہا کہ برازیل حکومت نے عوامی سطح پر اقدامات کرکے خوراک کی قلت کا خاتمہ کیا‘ پاکستان فصلوں کی پیداوار میں اضافے کی کوشش کررہا ہے کئی دھائیوں سے زراعت پاکستانی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت سے رہی ہے پاکستان دنیا کے سب سے زیادہ گندم پیدا کرنے والے دس ممالک میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ زراعت میں زیادہ پیداوار ملک میں غربت کے خاتمے میں مدد دے گی۔ حکومت زراعت میں پیداوار میں اضافے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں اس حوالے سے کئی منصوبے بنائے جارہے ہیں جیسے چھوٹے ڈیم‘ نہروں کی بہتری وغیرہ۔ حکومت کی گندم کی سپورٹ قیمت کی پالیسی بھی اچھے اثرات مرتب کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور سیلاب نے تحفظ خوراک کے حوالے سے ملک میں خطرات پیدا کئے ہیں۔

زراعت سے وابستہ لوگ سیلاب 2010ء اور 2011ء سے بری طرح متاثر ہوئے جس سے فصلوں کا 280 ارب روپے کا نقصان ہوا سیلاب اور زلزلے سے صرف فصلیں نہیں بلکہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور صحت کی سہولیات بھی متاثر ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ مالی سال 2010-11ء میں غربت کے خاتمے کے منصوبوں پر 1247 ارب روپے خرچ کئے تھے۔ بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نذر محمد گوندل نے کہا کہ ملک میں فصلوں کی کوئی قلت نہیں ہے۔

اقوام متحدہ کے اپنے تحفظات ہیں پاکستان شوگر‘ چاول اور گندم میں خود کفیل ہے تاہم وسائل کا مسئلہ ہے غریبوں تک خوراک کی رسائی کے لئے براہ راست سبسڈی کے مختلف پروگرام شروع کئے گئے ہیں۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ان میں ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی سپورٹ قیمت میں اضافہ غریب کسانوں کی بہتری کیلئے کیا گیا ہے کیونکہ ان پٹ مہنگے ہوگئے ہیں جس سے کسان کو نفع نہیں ہورہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اصولی طور پر شوگر ملیں 15 اکتوبر کو کھلنی چاہئیں اور صوبوں کو اس پر عمل درآمد کرانا چاہئے شوگر ملوں کے بروقت نہ کھلنے کا اثر گندم کی کاشت پر بھی پڑتا ہے سیزن کی ملوں کو بروقت کھلنا چاہئے۔

Browse Latest Health News in Urdu

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو