شہری شدید گرم موسم کے دوران روزہ افطار کرتے وقت ڈی ہائیڈریشن کا خیال رکھیں اور روزانہ کم از کم 4لیٹر پانی پئیں، ماہرین

منگل 14 مئی 2019 16:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2019ء) ڈاکٹروں اور ماہرین غذائیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ شدید گرم موسم کے دوران روزہ افطار کرتے وقت ڈی ہائیڈریشن کا خیال رکھیں اور روزانہ کم از کم 4لیٹر پانی پئیں جن لوگوں کا بلڈ پریشر کم ہے، وہ افطار کے بعد توانائی بحال کرنے کے لئے پانی میں تھوڑا سا نمک ڈال کر پئیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ طویل دورانیے تک جسم میں مائع اور خوراک کی کمی سے بلڈ شوگر کا توازن خراب ہو سکتا ہے اور ذیابیطس اور ہائی بلڈپریشر کے مریض خود کو ڈی ہائیڈریشن سے محفوظ رکھیں۔

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ڈاکٹر وسیم خواجہ نے کہا کہ چونکہ رمضان کا مہینہ سخت گرم موسم میں آیا ہے اس لئے روزہ داروں کو اپنی صحت کا بھی خاص خیال رکھنا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہائی بلڈپریشر، ذیابیطس اور دیگر شدید امراض میں مبتلا لوگوں کو روزہ رکھنے کے دوران زیادہ احتیاط برتنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ذیابیطس کے مریضوں کو زیادہ محتاط رہنا چاہیے کیونکہ بلڈشوگر میں کمی سے پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کم بلڈ شوگر کے حامل افراد کا روزہ رکھنا ایک مشکل کام ہے اور روزہ کھولنے کے بعد ان کے بلڈپریشر میں اضافہ ہو جاتا ہے اسی طرح جسم میں پانی کی کمی بھی گردوں میں امراض کا سبب بنتا ہے۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ افطاری اور سحری کے اوقات میں زیادہ طاقتور غذائیں استعمال کی جائیں جن میں انڈے، پنیر، گوشت اور دودھ وغیرہ شامل ہیں۔

ڈاکٹر وسیم خواجہ نے مزید بتایا کہ کھجوریں توانائی کا بہترین ذریعہ ہیں جس میں پوٹاشیم اور میگنیشم سمیت بھرپور توانائی موجود ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی غذائیں استعمال نہ کی جائیں جن سے بھوک اور پیاس میں اضافہ ہوتا ہے۔ پولی کلینک کے ڈاکٹر شریف استوری نے کہا کہ روزہ داروں کو کاربوہائیڈریٹس سے بھرپور غذائیں استعمال کرنی چاہئیں جن میں برائون بریڈ دلیہ اور ڈیری پراڈکٹس شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ سحری کے اوقات میں پیٹ بھر کرکھا لینے سے وہ دن بھر اچھا گزارہ کر سکتے ہیں اس قسم کی سوچ نامناسب ہے کیونکہ زیادہ کھانے پینے سے بدہضمی کے علاوہ جسم میں بے اطمینانی پیدا ہو گی اور بھوک پیاس میں اضافہ ہو گا۔ ایک خاتون ڈاکٹر صباء فیصل نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ رمضان کے دوران تلی ہوئی اشیاء اور روایتی اشیائے خوردنی کھانے پینے سے پرہیز کریں کیونکہ یہ صحت کیلئے نقصان دہ ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی