سندھ انسٹیٹیوٹ اینیمل ہیلتھ کی اسکیموں کے کانٹریکٹ ملازمین کا سند ھ اسمبلی کے باہر احتجاجی مظاہرہ

مظاہرین کی جانب سے دھرنا دیئے جانے کے باعث صوبائی وزرا اور ارکان اسمبلی نے آمد و رفت کے لیے عقبی دروازے استعمال کیے

جمعرات 16 مئی 2019 16:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2019ء) سندھ انسٹی ٹیوٹ اینیمل ہیلتھ کی اسکیموں میں کانٹریکٹ کی بنیاد پر کام کرنے والے ملازمین نے جمعرات کو سندھ اسمبلی بلڈنگ کے باہر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرین کی جانب سے دھرنا دیئے جانے کے باعث صوبائی وزرا اور ارکان اسمبلی نے آمد و رفت کے لیے عقبی دروازے استعمال کیے ۔

احتجاجی مظاہرے کے باعث سندھ اسمبلی کے اطراف میں موجود سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ انسٹی ٹیوٹ اینیمل ہیلتھ کی دو اسکیموں پر کانٹریکٹ کی بنیاد پر کام کرنے والے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور ملازمتوں پر مستقل کیے جانے کے لیے سندھ اسمبلی کے باہر احتجاجی دھرنا دیا ۔

(جاری ہے)

مظاہرین کی جانب سے اسمبلی کے مرکزی دروازے کا گھیراؤ کیے جانے کی وجہ سے صوبائی وزراء اور ارکان اسمبلی نے آمد و رفت کے لیے اسمبلی کے عقبی دروازے استعمال کیے ۔اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ ہم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہماری 11ماہ سے رکی ہوئی تنخواہوں کی ادائیگی کرائیں ۔

انہوںنے کہا کہ ہم گزشتہ چار سال سے ملازمت کررہے ہیں لیکن نہ تو ہمیں کوئی فائدہ دیا گیا اور نہ ہی ہمیں ملازمتوں پر مستقل کیا جارہا ہے ۔اس وقت ہمارے گھروں میں فاقہ کشی کی صورت حال ہے ۔جس طرح 132ڈاکٹروں اور ان کے لوئر اسٹاف کو مستقل کیا گیا ہے اسی طرح ہمیں بھی ملازمتوں پر مستقل کیا جائے ۔انہوںنے کہا کہ ہمارا احتجاج مطالبات پورے ہونے تک جاری رہے گا ۔اگر مطالبات منظور نہ ہوئے تو ہم عید بھی سڑکوں پر منائیں گے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی