رتوڈیرو میں ایچ آئی وی مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ، تعداد 507 ہوگئی

جمعرات 16 مئی 2019 16:47

رتوڈیرو میں ایچ آئی وی مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ، تعداد 507 ہوگئی
لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2019ء) رتوڈیرو میں ایچ آئی وی کے مریضوں کی تعداد 507 تک پہنچ گئی ہے، جن میں 410 بچے اور 97 بڑے افراد شامل ہیں، ڈاکٹر سکندر میمن کے مطابق 13876افراد کی اسکریننگ مکمل ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق رتوڈیرو میں ایچ آئی وی متاثرہ افراد کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہا ہے ، تحصیل اسپتال رتودیرو میں قائم جنرل اسکریننگ کیمپ میں کل 17ویں روز مزید 1192 افراد کی بلڈ اسریننگ کے بعد 29 نئے کیسسز سامنے آ گئے، جس میں 23 معصوم بچے اور 6 بالغان شامل ہیں۔

سندھ ایڈزکنٹرول پروگرام کے مطابق نئے کیسز کے بعد ایچ آئی وی متاثرین کی مجموعی تعداد 507 ہو گئی ہے، جس میں 410 معصوم بچے شامل ہیں۔علاوہ ازیں سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کی جانب سے نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تعاون سے 17 روز میں مجموعی طور پر 13768 افراد کی بلڈ اسکریننگ مکمل کی گئی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ڈی جی ہیلتھ کی جانب سے اتائی ڈینٹل کلینکس کے خلاف ڈائریکٹر اورل ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق احمد کی سربراہی میں کارروائی کے لئے تشکیل کردہ تین رکنی ٹیم نے لاڑکانہ، باڈہ اور ڈوکری میں مخلتف ڈینٹل کلینکس کا دورہ کیا، دورے سے قبل کئی ڈاکٹر کلینکس بند کر کے بھاگ گئے، جنہیں پولیس کی مدد سے تالے توڑ کر جائزہ لینے کے بعد مکمل سیل کیا گیا اور کئی ڈاکٹرز کو وارننگ بھی جاری کی گئیں۔

خیال رہے چند روز قبل میڈیا پر انکشاف ہوا تھا کہ لاڑکانہ میں ایڈز پھیلانے کی وجہ خود ایڈز میں مبتلا ایک ظالم ڈاکٹر ہے، جس نے اپنا متاثرہ انجکشن لگا کر متعدد افراد کو ایڈز میں مبتلا کیا ، جس پر سندھ ہیلتھ کمیشن نے ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کر لیاتھا اور ڈاکٹر کے ذہنی معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ بنانے کی بھی ہدایت کی تھی۔بعد ازاں وزارتِ قومی صحت کو ارسال کردہ نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام کی جانب سے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ایچ آئی وی ایڈز کا شکار ہونے والے بچے تھیلیسمیا کے مرض میں بھی مبتلا ہیں۔رپورٹ کے مطابق ایک غیر سرکاری ادارے کے تھلیسمیا سینٹر میں بچوں کو خون لگایا جاتا ہے، بچوں کو ایچ آئی وی ایڈز غیر معیاری انتقال خون سے ہوا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی