جیکب آباد کی سول اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں آلات صاف کرنے والی آٹو کلین مشین ایک سال سے خراب، ہزاروں لوگوں میں مہلک امراض پھیلنے کا خدشہ

جمعہ 17 مئی 2019 16:34

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2019ء) جیکب آباد کے سول اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں آلات صاف کرنے والی آٹو کلین مشین ایک سال سے خراب، ہزاروں لوگوں میں مہلک امراض پھیلنے کا خدشہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے ڈسٹرکٹ سول اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں گذشتہ ایک سال سے سرجری سمیت دیگر آلات کو صاف کرنے والی آٹو کلین مشین خراب ہے جس کی وجہ سے ایک سال کے دوران ہزاروں افراد کے مہلک امراض میں مبتلا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، سول اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں گذشتہ ایک سال سے آلات صاف کرنے والی آٹو کلین مشین خراب ہونے کے باوجود استعال شدہ آلات کو صاف کرنے کا کوئی انتظام نہیں تھا جس کی وجہ سے خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ایسی لاپرواہی کی وجہ سے ہزاروں لوگ جو علاج کے لیے ایمرجنسی میں آئے تھے ان کا گندے آلات کے ساتھ علاج کیا گیا تھا جس کی وجہ سے وہ مختلف موذی امراض جن میں یرقان، ایڈز سمیت دیگر مہلک بیماریاں شامل ہیں میں مبتلا ہوگئے ہونگے، سول اسپتال میں آلات کو صاف کرنے والی آٹو کلین مشین ایک سال خراب ہونے کے باوجود اس بات کا اسپتال انتظامیہ کی جانب سے کوئی تدارک نہیں کیا گیا،اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر شہری اتحاد جیکب آباد کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر اے جی انصاری نے کہا کہ یہ انتہائی سنگین صورتحال ہے اور یہ اسپتال انتظامیہ کی لاپرواہی اور غفلت کا بھیانک ثبوت ہے کیوں کہ ایک سال سے ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کو علاج کے نام پر مختلف امراض میں مبتلا کیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ اسپتال میں استعمال ہونے والے آلات کوآٹوکلین مشین میں صاف کئے بغیر استعمال کرنا انسانی زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف ہے، انہوں نے کہا کہ اس خطرناک صورتحال کا فوراً نوٹس لے کر ہنگامی بنیادوں پر آلات صاف کرنے والی مشین کو ٹھیک کیا جائے اور ہزاروں انسانی زندگیاں بچائی جائیں، اس سلسلے میں سول اسپتال کے سول سرجن ڈاکٹر عباس اعوان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ اس مسئلے پر ڈی جی ہیلتھ کو لیٹر لکھا ہے امید ہے کہ جلد مسئلہ حل ہوجائے گا، انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایمرجنسی وارڈ میں آٹو کلین مشین خراب ہے مگر ہم آپریشن تھیٹر میں موجود آٹو کلین مشین سے آلات کو صاف کرکے لاتے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی