فلاحی اداروں کیلئے بیرون ملک سے آنیوالی امداد میں بدعنوانی ہوتی ہے ، ملک کی ترقی کیلئے میڈیا اور عوام کے رشتے کو مضبوط کرنا ہوگا ، بدعنوانی پر قابو پا کر ملکی وسائل ترقی کیلئے استعمال کیے جا سکتے ہیں ، نیب کے پاس صرف کرپشن کیسوں کی تحقیقات کا اختیار ہے ذمہ داروں کو سزائیں دینا عدالتوں کا کام ہے، عملے کی شدید قلت کے باعث ہر کیس پر ایکشن لینا مشکل ہے، چیئر مین قومی احتساب بیورو ایڈمرل (ر) فصیح بخاری کاانٹرویو

ہفتہ 8 دسمبر 2012 13:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔8دسمبر 2012ء) چیئر مین قومی احتساب بیورو(نیب) ایڈمرل (ر) فصیح بخاری نے کہا ہے کہ فلاحی اداروں کیلئے بیرون ملک سے آنے والی امداد میں بدعنوانی ہوتی ہے ، ملک کی ترقی کیلئے میڈیا اور عوام کے رشتے کو مضبوط کرنا ہوگا ، بدعنوانی پر قابو پا کر ملکی وسائل ترقی کیلئے استعمال کیے جا سکتے ہیں ، نیب کے پاس صرف کرپشن کیسوں کی تحقیقات کا اختیار ہے ذمہ داروں کو سزائیں دینا عدالتوں کا کام ہے ہمارے پاس عملے کی شدید قلت ہے جس وجہ سے ہر کیس پر ایکشن لینا مشکل ہے۔

گزشتہ روز اپنے ایک انٹرویو میں فصیح بخاری نے کہا کہ بدعنوانی پر قابو پا کر ملکی وسائل ترقی کیلئے استعمال کیے جا سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پیسے والا ملک ہے غیر ملکی تاجر یہاں آکر کاروبار کرنا چاہتے ہیں، فلاحی اداروں کیلئے بیرون ملک سے آنے والی امداد میں بدعنوانی ہوتی ہے ، ملک کی ترقی کیلئے میڈیا اور عوام کے رشتے کو مضبوط کرنا ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ترک جہاز کارکے کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ارسلان افتخار کیس نیب کا کیس بنتاہی نہیں نہ ہی مجھے اس کیس میں دلچسپی تھی نیب ارسلان افتخار کیس کی تحقیقات نہیں کر رہا ۔ انہوں نے کہاکہ ملک ریاض کے جاننے والے پولیس افیسر فیصل بشیر میمن کو نیب کی تحقیقاتی ٹیم میں ہم نے شامل نہیں کیا میں فیصل بشیر کو نہیں جانتا نہ ہی کبھی ان سے ملا ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ میں نے نیوی چھوڑنے کے بعد مختلف اداروں میں کام کیا جس کا مجھے وسیع تجر بہ حاصل ہوا جس کے بعد نیب میں میری تقرری کر دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ ریگولیٹری فریم ورک کمزور ہونے کی وجہ سے کرپشن ہورہی ہے ہمیں ریگولیٹر فرہم ورک کو مضبوط کرناہوگا ورنہ ملک ٹوٹ جائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ جو ترقیاتی منصوبے لائے جا رہے ہیں اصل کرپشن ان میں ہو رہی ہے ان میں کرپشن کو روکنے کیلئے کئی اقدامات کیے ۔

انہوں نے کہاکہ ریٹائرڈ آرمی آفیسرز کے کیس بھی ہمارے پاس موجود ہیں جن کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اگر کوئی آرمی ایکٹ کا کیس ہوتو آرمی خود اسے دیکھتی ہے اگر آرمی ایکٹ کا کیس نہ ہوتواسے ہم دیکھ لیتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ دس سے بیس فیصد ملٹری آفیسر سے تفتیش کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نیا احتساب قانون لانے کی حمایت نہیں کرتاکیوں کہ جو قانون 12سال سے چل رہاہے اس سے ہم نے بہت کچھ سیکھا ہے اگر اس میں کچھ ترمیم کرنا ضروری ہیں تو صرف ترمیم کی جانی چاہئے نیا قانون لا کر پھر سے نافذ کرنا ٹھیک نہیں ہوگا ۔

ا نہوں نے کہا کہ ہم سب پاکستانی ہیں اور بہتر پاکستان چاہتے ہیں ۔ فصیح بخاری نے کہا کہ پاکستان میں ریگولیٹری سسٹم تباہ ہو چکاہے پہلے عدالتی نظام حکومت کے کنٹرول میں تھا اب آزاد ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر عدلیہ مضبوط ہے تو آپ کا خزانہ مضبوط ہے میری خواہش ہے کہ میں کوئی بڑا کام کر کے دکھاؤں کوشش کروں گا کرپشن کو جتنا ممکن ہو ختم کیا جا سکے ۔ انہوں نے کہاکہ نیب کے پاس صرف کرپشن کیسوں کی تحقیقات کا اختیار ہے ذمہ داروں کو سزائیں دینا عدالتوں کا کام ہے ہمارے پاس عملے کی شدید قلت ہے ہر کیس پر ایکشن لینا نیب کیلئے مشکل ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کرپشن کی روک تھام کیلئے عوامی آگاہی مہم سمیت قانون کے نفاذ کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی