سرگودھا، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے زیر اہتمام ایڈز کے موضوع پر سیمینار و واک کا اہتمام

منگل 21 مئی 2019 16:13

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سرگودھا کے زیر اہتمام ڈی ایچ‘ ڈی سی ہال میں ایڈز کے موضوع پر سیمینار و واک کا اہتمام کیا گیا۔ جس کا مقصد عوام میں اس بیماری کے بارے میں شعور اجاگر کرنا تھا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر محمد سلیمان زاہد‘ ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد سہیل قاضی اور فوکل پرسن برائے ایڈز ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ ایڈز ایک خطرناک بیماری ہے، مگر اس سے بچائو سو فیصد ممکن ہے اگر احتیاطی تدابیر اختیار کر جائیں تو کوئی بھی شخص اس بیماری میں مبتلاء ہو سکے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر محمد سلیمان زاہد اور ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد سہیل قاضی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس بیماری کے بارے میں عوام میں بہت زیادہ ابہام پایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ صرف چار طریقوں سے پھیلتی ہے متاثرہ مریض کے ساتھ جنسی تعلقات سے‘ ہم جنس پرستی‘ ایڈز سے متاثرہ خون کی منتقلی‘ ایڈز کے وائرس سے متاثرہ مریض کی سرنج یا سوئیوں کا دوبارہ استعمال کرنا اور ایڈز سے متاثرہ حاملہ ماں سے پیدا ہونے والے بچے کو‘ ان وجوہات کو اگر کنٹرول کر لیا جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ کوئی شخص ایڈز میں مبتلاء ہو۔

انہوں نے کہا کہ ضلع سرگودھا کے محکمہ صحت کے تمام افسران کو یہ ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں کہ عطائیت کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر مہم چلائی جائے، حجام کی دکانوں کو چیک کیا جائے کہ کہیں وہاں پر بلیڈ دوبارہ تو نہیں استعمال ہو رہے۔ بلڈ ٹرانسفیوژن کے تمام مراکز کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ وہ ہیپاٹائٹس بی‘ سی اور ایڈز سے پاک خون مہیا کریں۔

ضلع سرگودھا میں جہاں بھی سرجری ہو رہی ہے۔ وہاں مریضوں کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ نے کہا کہ ایڈز کی علامات میں معمولی زکام‘ وزن میں اچانک کمی‘ بھوک کا نہ لگنا‘ ایک ماہ سے زیادہ عرصے تک اسہال رہنا‘ بڑھتی ہوئی نمایاں کمزوری‘ ایک ماہ سے زیادہ عرصے تک بخار رہنا‘ دائمی کھانسی‘ نمونیا اور ٹی بی میں مبتلاء ہونا‘ منہ میں بار بار چھالے بننا اور جسم پر بڑے بڑے سرخ داغوں کا نمودار ہونا ایڈز کی بیماری کی نشانیوں میں سے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ ایچ آئی وی مریض کے ساتھ کھانے پینے سے‘ یا اسے گلے لگانے یا ہاتھ ملانے سے‘ یا مریض کے برتن وغیرہ استعمال کرنے سے‘ کھانسنے یا چھینکنے سے یا مریض کی تیمارداری کرنے سے پھیلتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی / ایڈز میں مبتلاء لوگوں کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا میں سپیشل میڈیسن کلینک عرصہ 10 سال سے کام کر رہا ہے۔ جہاں پر ان مریضوں کو ہر قسم کی ادویات فری فراہم کی جاتی ہیں۔ سیمینار کے آخر میں ایک واک ہوئی جس کی قیادت ڈاکٹر محمد سلیمان زاہد‘ ڈاکٹر محمد سہیل قاضی اور ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ نے کی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی