پی پی پی کی وفاقی حکومت مسئلہ کشیر سے دستبردار ہو کر کشمیریوں کے مقدس ون سے غداری کی مرتکب ہوئی ہے ‘ سیکرٹری داخلہ نے مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا حصہ تسلیم کر کے جدوجہد آزادی کو مقامی شورش قرار دے کر پی پی پی کی مسئلہ کشمیر پر زرداری کی پالیسی اوپن کر دی ہے ‘ اب مزید سوچنے کی گنجائش نہیں ‘پی پی پی کی کشمیریوں کے مقدس خون سے غداری کے باوجود کشمیری جدوجہد آزادی ہر حال میں جاری رکھیں گے‘ اب ااصل پی پی پی سے شکوہ نہیں ‘ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد قاتلوں کا ہی پی پی پی کے وارث بننا قومی المیہ ہے جس کی سزا پوری قوم بھگت رہی ہے ،مسلم کانفرنس کے صدر سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد کی مسلم کانفرنس کے سیکرٹری اطلاعات سیدمہران علی بخاری سے گفتگو

بدھ 12 دسمبر 2012 17:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔12دسمبر۔ 2012ء) صدر آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس و سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ پی پی پی کی وفاقی حکومت مسئلہ کشیر سے دستبردار ہو کر کشمیریوں کے مقدس ون سے غداری کی مرتکب ہوئی ہے ‘ سیکرٹری داخلہ نے مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا حصہ تسلیم کر کے جدوجہد آزادی کو مقامی شورش قرار دے کر پی پی پی کی مسئلہ کشمیر پر زرداری کی پالیسی اوپن کر دی ہے ‘ اب مزید سوچنے کی گنجائش نہیں ‘پی پی پی کی کشمیریوں کے مقدس خون سے غداری کے باوجود کشمیری جدوجہد آزادی ہر حال میں جاری رکھیں گے‘ اب ااصل پی پی پی سے شکوہ نہیں ‘بھٹو خاندان کے ختم ہونے پر بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد قاتلوں کا ہی وارث بننا قومی المیہ ہے ۔

وہ گزشتہ روز یہاں مسلم کانفرنس کے سیکرٹری اطلاعات سیدمہران علی بخاری سے دوران ملاقات بات چیت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آزادی کے حصول تک کشمیری عوام بھارتی تسلط کے خلاف اپنی جدوجہد کو کامیاب بنانے کیلئے ہر قسم کی قربانیاں دیتے رہیں گے۔ سردار عتیق نے کہا کہ اصل پی پی پی سے اب شکوہ نہیں آج بھٹو خاندان ختم ہو گیا محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد قاتل ہی وارث بن گئے ہیں یہ قومی المیہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جس کی سزا پورا ملک اور بھٹو خاندان شہدائی بھگتنے پر مجبور ہیں۔ پی پی پی والوں سے کبھی خیر کی توقع نہیں ۔ سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ مسلم کانفرنس کشمیریوں کے تشخص اور عزت و وقار کی علامت ہے ہم اقتدار میں ہوں یا نہ ہوں اپنی قومی ذمہ داریوں سے ہرگز غافل نہیں رہ سکتے۔ مسلم کانفرنس کو مختلف مراحل میں رکاوٹوں اور ٹوٹ پھوٹ کا سامنا رہا۔

خدا کے فضل اور کارکنان کی محنت اور دعاؤں سے مسلم کانفرنس کی قیادت ہمیشہ سرخرو ہوئی۔ سردار عتیق نے کہا کہ آزاد کشمیر میں قائم جیالا حکومت ایک مائی صاحبہ کے احکامات کی بجا آوری میں آئین و قانون کو بلڈوز کر کے ریاستی تشخص کا جنازہ نکال رہی ہے۔ سرکاری فنڈز حکمرانوں کی عیایشیوں میں لگتے ہیں عوامی مسائل حل کرنے کے دعویداروں نے کشمیری قوم کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دی۔

اربوں روپے کے پروجیکٹس بذریعہ اعلانات دینے والے حکمرانوں کے پاس ملازمین کو تنخواہیں دینے کیلئے وسائل نہیں ہیں۔ صرف عوام کو بے وقوف بنا کر ریاستی وسائل کو بے دردی سے لوٹا جا رہا ہے جس پر ہم خاموش تماشائی نہیں رہیں گے۔ سردار عتیق نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں ۔ آنے والا دور پھر ہمارا ہے ۔ غیر ریاستی جماعتوں نے کشمیریوں کے مسائل حل کرنے کی بجائے ان میں اضافہ کیا ۔

مسلم کانفرنس کا ایک نصب العین ہے اور عوامی حقوق پر شب خون مارنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔ سردار عتیق نے کہاکہ پی پی پی کی حکومت زوال کی جانب گامزن ہے کسی بھی وقت تبدیلی آ سکتی ہے او اس تبدیلی میں مسلم کانفرنس کا اہم رول ہو گا ۔ ہم سیاسی حالات کا جائزہ لے کر ہی کوئی فیصلہ کریں گے۔ کارکن وارڈ کی سطح پر جماعت کو مزید فعال بنانے کیلئے کام کریں ۔ قیادت کارکنوں کو کسی مقام پر تنہاء نہیں چھوڑے گی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی