اقلیتی طبقے نے پاکستان کے عوام کویرغمال بنا رکھا ہے،باری باری اقتدار میں آکر ملکی دولت لوٹتے ہیں، عوام کو ان کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا، تحریک انصاف کاسونامی لیٹروں کو بہا کے لے جائے گا ،تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شوکت علی یوسفزئی کااجتماع سے خطاب

بدھ 12 دسمبر 2012 17:50

ملاکنڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔12دسمبر۔ 2012ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ اقلیتی طبقے نے پاکستان کے عوام کویرغمال بنا رکھا ہے جو باری باری اقتدار میں آکر ملکی دولت لوٹتے ہیں اب عوام کو ان کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا بلکہ تحریک انصاف کی سونامی لیٹروں کو بہا کے لے جائے گی ان خیالات کااظہار انہوں نے بٹ خیلہ میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجتماع سے شکیل خان‘ حبیب الله خان‘ امیر الا مان خان‘ محمد زیب خان‘ الحاج محمد خان‘ ڈاکٹر سراج‘ افتخار خان‘ رحم زادہ‘ شمشیر خان‘ اعجاز کمال احمد‘ خورشید خان ‘ یونس خآن شوکت حیات اور دیگر نے بھی خطاب کیا‘ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ قوم اب تبدیلی چاہتی ہے‘ عمران خان کی صورت میں قوم کو بہترین نڈر اور مخلص لیڈر ملا ہے جو ایک نئے پاکستان کی بنیاد رکھنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ دو فیصد طبقہ ملک کے عوام کا خون چوس رہا ہے انہوں نے کہا کہ قوم کو موروثی سیاست ختم کرنے کیلئے تحریک انصاف کی حمایت کرنی ہوگی نوازشریف یا زرداری تبدیلی نہیں لا سکتے‘ قوم ان کو آزما چکی ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پنجاب میں انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے جس سے ن لیگ کے رہنماؤں کی نیندیں حرام ہوگئیں بہت جلد وہ خیبر پختونخوا کا رخ کریں گے اور جب عمران خان یہاں جلسوں سے خطاب کریں گے تو مخالفین کی آنکھیں کھل جائیں گی انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کو الیکشن میں بد ترین شکست ہوگی

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی