الیکشن کمیشن ملک میں آئندہ عام انتخابات کرانے کیلئے تیار ہے الیکشن کے انعقاد کیلئے کمیشن کی تمام تیاریاں مکمل ہیں‘ بیلٹ پیپرز اور انتخابی فہرستوں کی طباعت کرلی گئی ہے‘ شہریوں کو پولنگ ڈے پر پولنگ اسٹیشنوں پر لانے کیلئے ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کی تجویز زیر غور ہے‘ پانی کی کٹس پر گاڑیاں چلانے کا دعویٰ سائنسی اصولوں کے منافی ہے‘ پی آئی اے میں 3 ہزار سے زائد ملازمین ڈیلی ویجز پر کام کرتے ہیں جنہیں سالانہ 33کروڑ سے زائد ادائیگی کی جاتی ہے گزشتہ دو ماہ کے دوران پی آئی اے کی اڑھائی ہزار پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں‘ 5 ہوا بازوں کی تعلیمی اسناد جعلی پائی گئیں جن کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے، قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وزراء کے جوابات

جمعرات 13 دسمبر 2012 16:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔13دسمبر 2012ء) حکومت نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن ملک میں آئندہ عام انتخابات کرانے کیلئے تیار ہے الیکشن کے انعقاد کیلئے کمیشن کی تمام تیاریاں مکمل ہیں‘ بیلٹ پیپرز اور انتخابی فہرستوں کی طباعت کرلی گئی ہے‘ شہریوں کو پولنگ ڈے پر پولنگ اسٹیشنوں پر لانے کیلئے ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کی تجویز زیر غور ہے‘ پانی کی کٹس پر گاڑیاں چلانے کا دعویٰ سائنسی اصولوں کے منافی ہے‘ پی آئی اے میں 3 ہزار سے زائد ملازمین ڈیلی ویجز پر کام کرتے ہیں جنہیں سالانہ 33کروڑ سے زائد ادائیگی کی جاتی ہے گزشتہ دو ماہ کے دوران پی آئی اے کی اڑھائی ہزار پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں‘ 5 ہوا بازوں کی تعلیمی اسناد جعلی پائی گئیں جن کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وقفہ سوالات کے دوران وزیردفاع سید نوید قمر سائنس و ٹیکنالوجی کے پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر لال چند‘ پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی ورثہ فرحت الله خان‘ پٹرولیم و قدرتی وسائل کی پارلیمانی سیکرٹری رخسانہ بھر اور وزیر مملکت برائے انسانی وسائل و ترقی نے ارکان کے سوالات کے جوابات دیئے۔ محی الدین کے سوال کے جواب میں سائنس و ٹیکنالوجی کے پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر لال چند نے کہا کہ بناسپتی گھی کی چیکنگ پی ایس کیو سی اے کرتا ہے جعلی گھی کی تیاری پر نمونے ٹیسٹ کرکے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے۔

پروین مسعود بھٹی کے سوال کے جواب میں وزیر دفاع سید نوید قمر نے کہا کہ 2008ء سے 2012ء کے دوران این ڈبلیو او کو موٹر وے پر 11406 ملین روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا پروین مسعود کے سوال کے جواب میں وزیر قومی ورثہ و یکجہتی کی پارلیمانی سیکرٹری فرحت الله خان نے کہا کہ وزارت اٹھارویں ترمیم کے بعد قائم کی گئی ہے اور اس کے پاس وہ شعبے ہیں جو صوبوں کو منتقل نہیں ہوئے قدسیہ ارشد کے سوال کے جواب میں پٹرولیم و قدرتی وسائل کی پارلیمانی سیکرٹری رخسانہ بھڑ نے کہا کہ اس وقت گیس کی شدید کمی ہے جس کی وجہ سے لوڈ مینجمنٹ کررہی ہے سی این جی اور صنعتی سیکٹر کیلئے تین دن گیس بند کی جاتی ہے گیس کی طلب 2678 ایم ایم سی ڈی ایف جبکہ پیداوار 1877 ایم ایم سی ڈی ایف ہے ڈاکٹر ناہید شاہد علی کے سوال کے جواب میں وزارت انسانی وسائل و ترقی کے وزیر مملکت نے کہا کہ اگر وزارت میں کرپشن کی کوئی شکایات ہیں تو ان کے نوٹس میں لائی جائیں وہ کارروائی کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ ای او بی آئی عمارات اور دیگر اثاثے اپنے قواعد و ضوابط کے مطابق خریدتی ہے انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد بچوں کی ملازمت کے قانون پر عمل درآمد کا معاملہ صوبوں کو منتقل کردیا گیا ہے صوبوں کو کہا گیا ہے کہ وہ بچوں کی ملازمت کے معاملے پر خواتین کی عمل داری اور کم عمر بچوں کی مشقت کے ایشو پر مرکز کو اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کرے رپورٹ آنے پر ایوان میں پیش کردی جائے گی طاہرہ اورنگزیب کے سوال کے تحریری جواب میں وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے ایوان کو بتایا گیا کہ یہ درست نہیں ہے کہ 20 ملین ووٹرز انتخابی فہرستوں میں درج ہونے سے رہ گئے ہیں الیکشن کمیشن آئندہ عام انتخابات کی تیاریاں مکمل کررہا ہے الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز ی طباعت کے لئے 400 ملین روپے خرچ کئے ہیں کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کے انعقاد کے لئے فنانس ڈویژن کو پچاس لاکھ 99ہزار سے زائد کا ضمنی گرانٹ کا تخمینہ دیا ہے جس پر ڈدویژن میں غور کیا جارہا ہے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پولنگ اسٹیشن سے دو کلومیٹر کے فاصلے پر رہنے والے شہریوں کو پولنگ اسٹیشن لانے کیلئے ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کے معاملے پر کمیشن جائزہ لے رہا ہے شیخ صلاح الدین کے سوال کے جواب میں وزارت پٹرولیم و گیس کے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ ملک میں گیس کے گیارہ منصوبے زیر تکمیل ہیں سی این جی کی نئی قیمتوں کے تعین کیلئے سپریم کورٹ کے حکم پر اوگرا نے ایک فارمولہ بنا کر وفاقی حکومت کو منظوری کے لئے پیش کردیا گیا ہے جو کابینہ کی ای سی سی سے منظوری کے بعد باضابطہ طور پر جاری کردیا جائے گا۔

ریاض ملک کے سوال کے جواب میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چنگیز جمال نے کہا کہ پانی کی کٹس پر گاڑیاں چلانے کیلئے ملک میں کسی کام پر پیش رفت نہیں ہورہی بعض افراد نے ذاتی طور پر واٹر کٹس تیار کی ہیں میڈیا نے تحقیق کے بغیر اس معاملے کی تشہیر کی انجینئروں اور سائنسدانوں نے واٹر کٹس کو سائنسی اصولوں کے منافی قرار دیا ہے شیریں ارشد کے سوال کے جواب میں وزارت دفاع کی جانب سے ایوان کو بتایا گیا ک ہپی آئی اے میں 17410 ملازمین کام کرتے ہیں جبکہ 3058 ملازمین روزانہ اجرت پر کام کرتے ہیں ڈیلی ویجز کو سالانہ 33 کروڑ 85 ہزار سے زائد ادائیگی کی جاتی ہے ایوان کو بتایا گیا کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران پی آئی اے کی 7031 پروازوں میں سے 2540 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں ملک میں اس وقت 43 ایئرپورٹس ہیں جن میں 26 فعال ہیں سول ایوی ایشن اتھارٹی میں 15 مارچ 2008ء سے آج تک 579 افراد بھرتی کئے گئے پی آئی اے کے پانچ ہوا بازوں کی تعلیمی اسناد جعلی پائی گئیں جن مین فرسٹ آفیسر محمد جہنازیب‘ کیڈٹ پائلٹ زاہد حنیف‘ کیپٹن ارشد محمود‘ کیپٹن عصمت محمود اور کیڈٹ پائلٹ فیصل شامل ہیں۔

ان کے خلاف انضباطی کارروائی کی جارہی ہے ۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 28 جولائی 2010ء میں ایئر بلیو کے جان لیوا حادثے کی خود اور آئی سی اے او سے تحقیقات کرائیں اور اب اس حادثے کی تحقیقی رپورٹ پر نظر ثانی کی جارہی ہے بھوجا ایئر کے فضائی حادثے کی تحقیقات جاری ہیں وفاقی حکومت کی جانب سے تحقیق کو حتمی شکل دینے کے بعد اس تحقیق کے نتائج فراہم کردیئے جائینگے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی