سرگودھا ‘ سرکاری زچہ بچہ مولا بخش ہسپتال میں دوران ڈلیوری آپریشن خاتون بچے سمیت جابحق ‘ورثاء سراپا احتجاج بن گئے

جمعرات 30 مئی 2019 12:04

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2019ء) سرگودھا شہر کے سرکاری زچہ بچہ مولا بخش ہسپتال میں دوران ڈلیوری آپریشن خاتون بچے سمیت جابحق ہو گئی جن کی موت کو ڈاکٹروں کی غفلت اور لاپرواہی قرار دے کر ورثاء سراپا احتجاج بن گئے اور ہسپتال انتظامیہ کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔اس صورتحال پر پولیس طلب کر لی گئی۔زرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے سرکاری زچہ بچہ مولا بخش ہسپتال میں قصبہ مڈھ رانجھا سے محمد احسان کی بیوی روبینہ بی بی کو ڈلیوری کے لئے لایا۔

جو دوران آپریشن بچے سمیت دم توڑ گئی تو لواحقین سراپا احتجاج بن گے اور ماں بچے کی موت کا ذمہ دار ڈاکٹروں کو قرار دیتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔اس موقع پر لواحقین نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے نارمل ڈلیوری ہونے کے باوجود مریضہ کا آپریشن کیا جس کے باعث مریضہ روبینہ بی بی اور پیدا ہونے والا بچہ دم توڑ گے اور ہسپتال عملہ مریضہ کے دم توڑ جانے کے باوجود پانچ گھنٹے تک خون اور ادویات منگوانے میں لگے رہے اور اصرار کے باوجود مریضہ سے ملنے نہ دیا گیااوراپنی غفلت اور لاپرواہی کو چھپانے کے لئے چھ گھنٹے تک مریضہ کو اپنی تحویل میں رکھا اور جاں بحق ہونے کی اطلاع نہ دی اسی دوران خون کی بوتل کے لئے 25 سو روپے نقد وصول کرلئے گیاور مریضہ کے تمام ٹیسٹ ہسپتال سے باہر کروانے کے لئے دوڑ لگوائے رکھی جن کا کہنا تھا کہ ادویات تک ہسپتال میں میسر نہیں جبکہ ہسپتال انتظامیہ کا رویہ بھی فرعونیت سے کم نہ ہے۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے وزیر اعلی پنجاب اور وزارت صحت سے واقعہ کی تحقیقات کر کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔اس صورتحال پر ہسپتال انتظامیہ نے پولیس طلب کر لی اور جانبحق مریضہ کی نعش ورثاء کو دے کر رخصت کر دیا گیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی