الصحت ویلفیئر کلینک کاافتتاح

صحت کے معاملے میں تنظیم کی خدمات قابل ستائش ہے،محمدذاہد

جمعرات 30 مئی 2019 13:43

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2019ء) غیرسرکاری فلاحی تنظیملائف خیبر پختونخوا اور الصحت میڈیکل فائونڈیشن کے زیر اہتمام شیوہ کلے تحصیل رزڑصوابی میں الصحت ویلفیئر کلینک کاافتتاح ضلعی ناظم حاجی محمدذاہد، لائف خیبر پختونخوا کے مرکزی چیئرمین آصف زمان نے کی۔اس موقع پر لائف خیبر پختونخواکے سینئر نائب صدروکسان کونسلر حاجی شمال خان ، ، لائف کے صوبائی چیئرمین تلاوت شاہ ،الصحت ویلفیئر کلینک کے انچارج ڈاکٹر گل شیر، ضلع کونسلرممبرشیخ جانہ گوہر تاج ،ضلعی کونسلرممبرپرمولی افسرعلی اور علاقہ معززین بھی موجودتھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی ناظم حاجی محمدذاہداورلائف خیبرپختونخوا کے مرکزی چیئرمین آصف زمان نے کہا کہ رمضان المبارک ایک مقدس مہینہ ہے اور اس میں ہمیںچاہئے کہ ہم اپنے غریب مسلمان بھائیوں کی دل کھول کرمددکریں تاکہ وہ بھی پوری اہتمام کے ساتھ روزے رکھ سکے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر20خاندانوں میں رمضان فوڈ پیکج تقسیم کیا گیا ۔ضلعی ناظم محمدذاہدنے لائف خیبرپختونخوا اور الصحت میڈیکل فائونڈیشن کے فلاحی کاموں کو سرہاتے ہوئے کہا کہ لائف خیبر پختونخوا تنظیم سیاست اورفرقہ واریت سے بالاتر ہوکرعوام کی خدمت کیلئے سرگرم عمل ہے،خصوصاً صحت کے معاملے میں تنظیم کی خدمات کوقدرکی نگاہ سے دیکھناچاہئے ۔

ضلعی ناظم صوابی محمدذاہد نے الصحت ویلفیئر کلینک کیلئے 20ہزار روپے امداد کا اعلان کیا،غیرسرکاری فلاحی تنظیم لائف خیبرپختونخوا کے مرکزی چیئرمین آصف زمان کے مطابق الصحت ویلفیئرکلینک میں معذور افراد اور طالب علموں کافری علاج کیا جائیگا ۔الصحت ویلفیئرکلینک شیوہ کلے کے انچارج ڈاکٹر گل شیر نے کہا کہ ہر اتوار کے روزکلینک میں فری الٹراسائونڈ کیمپ کاانعقادکیاجائیگا ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی