موبائل فون کا استعمال بچوں کے لئے کینسر کا باعث بن سکتا ہے،پروفیسرڈاکٹرعائشہ عارف

بڑوں کے مقابلے میں بچوں کے دماغ مائیکروویو ریڈی ایشنز زیادہ جذب کرتے ہیں، معروف معالج کی گفتگو

پیر 10 جون 2019 12:19

موبائل فون کا استعمال بچوں کے لئے کینسر کا باعث بن سکتا ہے،پروفیسرڈاکٹرعائشہ عارف
خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2019ء) معروف معالج وہیڈآف ڈیپارٹمنٹ پیڈزجناح ہسپتال لاہورپروفیسرڈاکٹرعائشہ عارف کا کہنا ہے کہ موبائل فون کا زیادہ استعمال بچوں کی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہے جو کینسر کا باعث بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑوں کے مقابلے میں بچوں کے دماغ مائیکروویو ریڈی ایشنز زیادہ جذب کرتے ہیں، موبائل فون کے زیادہ استعمال سے بچوں میں نیند کی کمی، برین ٹیومر اور نفسیاتی مسائل جنم لیتے ہیں۔

ان خیالات کااظہار وہ گزشتہ روزایک ملاقات کے دوران کررہی تھیں اس موقع پر ڈاکٹرعدنان بھی موجودتھے،پروفیسرڈاکٹرعائشہ عارف کا مزیدکہنا ہے کہ موبائل فون کے زیادہ استعمال سے ہماری باڈی پر مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں خاص طور پر بچوں کی بڑھوتری کے دوران اس کا استعمال مستقبل میں برین کینسر کا باعث بن سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے موبائل فون کے استعمال کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کے متعلق بتایا کہ اگرچہ وائرلیس فون اب ہماری روزمرہ زندگی کا لازمی جزو بن گئے ہیں مگر اس کا کم سے کم استعمال ہمارے لیے بہتر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ موبائل فون کا کان سے دور رکھ کر استعمال صحت کے لیے بہتر ہے جو خطرات کو 1ہزار فیصد کم کر دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ موبائل فون کو پائوچ،پرس،بیگ یا بیک پیک میں رکھنا چاہیے۔پروفیسرڈاکٹرعائشہ عارف نے کہا کہ ایسی ڈیوائسز کو حاملہ خواتین سے دور رکھنا چاہیے۔ نرسنگ کے شعبہ یا بچوں کو دودھ پلانے کے دوران خواتین کو موبائل فون کا استعمال نہیں کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو موبائل فون کا بہتر استعمال کے متعلق سیکھنا چاہیے اور بچوں کو ان کے بیڈ رومز میں موبائل کے استعمال کی ہرگز اجازت نہیں دینی چاہیے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی