ہر 10 میں سے 4 بچے غذائی مسائل کے باعث نشو و نما کی کمی کا شکار ہیں، وزارت صحت

پیر 10 جون 2019 17:04

ہر 10 میں سے 4 بچے غذائی مسائل کے باعث نشو و نما کی کمی کا شکار ہیں، وزارت صحت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2019ء) وزارت صحت نے قومی غذائی سروے 2018 کی رپورٹ جاری کر دی جس میں کہا گیاہے کہ ہر 10 میں سے 4 بچے غذائی مسائل کے باعث نشو و نما کی کمی کا شکار ہیں ، سروے 115500 گھروں سے حاصل کی گئی معلومات کا ماخوذ ہے،دو سے پانچ سال عمر کے بچے اعصابی معذوری کا شکار ہیں،ہر 8 میں سے ایک نو بالغ اور ہر 5 میں سے ایک نو بالغ لڑکا وزن کی کمی شکار ہے، پاکستان کی 50 فیصد لڑکیاں خون کی شدید کمی کا شکار ہیں۔

پیر کو یہ سروے آغا خان یونیورسٹی نے وزارت صحت کی زیرنگرانی کیا۔رپورٹ میں کہاگیاکہ غذائی کمی کا شکار بچوں کی تعداد 40 اعشاریہ دو فی صد ہے۔سروے میں کہاگیاکہ غذائی کمی کا شکار بچوں میں لڑکوں کی تعداد زیادہ ہے،ملک میں پانچ سال سے کم 40 اعشاریہ 9 فی صد لڑکے غذائی کمی کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

سروے میں کہاگیاکہ پانچ سال سے کم 39 اعشاریہ 4 فی صد لڑکیاں غذائی کمی کا شکار ہیں۔

سروے میں کہاگیاکہ پاکستان میں 28 اعشاریہ 9 فی صد بچے وزن کی کمی کا شکار ہیں،پاکستان میں ہر تیسرا بچہ کم وزن کا شکار ہے،پاکستان میں 9 اعشاریہ 5 فی صد بچے وزن کی زیادتی کا شکار کا وزن زیادتی کا شکار ہیں ۔سروے میں کہاگیاکہ سات سال کے دوران وزن میں زائد بچوں کی تعداد دگنی ہوئی،سال 2011 میں اوور ویٹ بچوں کی شرح 5 فی صد تھی۔سروے میں کہاگیاکہ سال 2018 میں اوور ویٹ بچوں کی شرح 9 اعشاریہ 5 فی صد ہے،پاکستان میں 48 اعشاریہ 4 فی صد بچوں کو ماں کا دودھ پلایاجاتا ہے۔

سروے میں کہاگیاکہ ماں کا دودھ پلانے کا رجحان خیبر پختونخواہ میں پایا گیا، کے پی میں 60 اعشاریہ 8 فی صد بچوں کو ماں کا دودھ پلایا جاتا ہے۔سروے میں کہاگیاکہ پاکستان میں 36 اعشاریہ 9 فی آبادی کو غذائی قلت کا سامنا ہے ، رپورٹ میں کہاگیاکہ بلوچستان اور فاٹا کو غذائی قلت کا سامنا ہے،بلوچستان کی 50 اعشاریہ 3 فی صد آبادی کو غذائی قلت کا سامنا ہے،فاٹا میں 54 اعشاریہ 6 فی صد آبادی غذائی قلت کا سامنا ہے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو