بند کریں
صحت صحت کی خبریںایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا 23دسمبر کو لاہورمیں پاکستان عوامی تحریک کے جلسہ عام کی مکمل ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 19/12/2012 - 19:19:44 وقت اشاعت: 19/12/2012 - 19:17:41 وقت اشاعت: 19/12/2012 - 19:15:54 وقت اشاعت: 19/12/2012 - 18:40:43 وقت اشاعت: 19/12/2012 - 18:26:13 وقت اشاعت: 19/12/2012 - 16:26:39 وقت اشاعت: 19/12/2012 - 16:26:22 وقت اشاعت: 19/12/2012 - 16:25:39 وقت اشاعت: 19/12/2012 - 16:25:39 وقت اشاعت: 19/12/2012 - 16:25:39 وقت اشاعت: 19/12/2012 - 14:49:12

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا 23دسمبر کو لاہورمیں پاکستان عوامی تحریک کے جلسہ عام کی مکمل حمایت کااعلان، ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خاتمہ اور حقیقی تبدیلی کیلئے ڈاکٹرطاہرالقادری کے پروگرام کی مکمل حمایت کرتے ہیں‘ڈاکٹرطاہرالقادری پاکستان کوفرسوہ جاگیردارانہ نظام سے نجات دلانے ، غریب ومتوسط طبقہ کاانقلاب برپاکرنے اورانصاف کانظام‘ قائم کرنے کیلئے عملی جدوجہد کریں گے تو انہیں میری مکمل حمایت حاصل ہوگی اور میں ان کادست وبازو بننے کیلئے تیارہوں‘ الطاف حسین کی پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری سے فون پر گفتگو، ڈاکٹرطاہرالقادری کی ایم کیوایم کے رہنماوٴں کو 23دسمبر کے جلسہ عام میں شرکت کی دعوت

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔19دسمبر 2012ء)متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ اور ممتازاسکالرپروفیسرڈاکٹرطاہرالقادری کی وطن واپسی کازبردست خیرمقدم کرتے ہوئے اتوار 23دسمبر کو لاہورمیں مینارپاکستان پر ہونے والے پاکستان عوامی تحریک کے جلسہ عام کی مکمل حمایت کااعلان کیاہے اور عوام سے پرزوراپیل کی ہے کہ و ہ بھرپور تعدادمیں شرکت کرکے اس جلسہ عام کو کامیاب بنائیں۔

انہوں نے یہ بات پاکستان عوامی تحریک کے چیئرمین اورتحریک منہاج القرآن کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ الطاف حسین نے ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خاتمہ اور حقیقی تبدیلی کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری کے انقلابی پروگرام کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کوفرسوہ جاگیردارانہ نظام سے نجات دلانے ،ملک میں غریب ومتوسط طبقہ کاانقلاب برپا کرنے اورانصاف کانظام قائم کرنے کیلئے ڈاکٹرطاہرالقادری عملی جدوجہد کریں گے تواس عظیم مقصدکیلئے انہیں میری مکمل حمایت حاصل ہوگی اور میں ان کادست وبازو بننے کیلئے تیارہوں۔

ڈاکٹرطاہرالقادری نے انکی بھرپورحمایت پر الطاف حسین کاشکریہ اداکیااور کہاکہ پاکستان کو بچانے اورملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خاتمہ کیلئے ایم کیوایم اورپاکستان عوامی تحریک کے پروگرام میں کوئی فرق نہیں ،ہم میں قدر مشتر ک ہے کہ ہم سیلف میڈلوگ ہیں،جاگیردارانہ نظام کاخاتمہ کرکے غریب ومتوسط طبقہ کو آگے لاناچاہتے ہیں اورملک کے نظام میں حقیقی تبدیلی چاہتے ہیں ۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ انشاء اللہ اتوار 23دسمبر کو لاہورمیں ہونے والا پاکستان عوامی تحریک کا جلسہ عام تاریخی ہوگا جو پنجاب کے جلسوں کے ریکارڈتوڑدے گا۔ڈاکٹرطاہرالقادری نے جنا ب الطاف حسین سے گفتگوکے دوران ایم کیوایم کے رہنماوٴں کو پاکستان عوامی تحریک کے جلسہ عام میں شرکت کی دعوت بھی دی۔ الطا ف حسین نے ڈاکٹرطاہرالقادری کو23دسمبرکے جلسہ عام کے سلسلے میں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہاکہ ایم کیوایم کے رہنماوٴں کاوفدبھی اس جلسہ عام میں شرکت کرے گا۔ الطا ف حسین نے عوام سے بھی پرزوراپیل کی کہ و ہ 23دسمبر کو لاہور میں مینارپاکستان پر ہونے والے جلسہ عام بھرپور تعدادمیں شرکت کرکے اس جلسہ عام کو کامیاب بنائیں۔
19/12/2012 - 16:26:39 :وقت اشاعت