سندھ اور خیبرپختونخوا کے بعد پنجاب میں پولیو ٹیم پر حملہ‘ ملتان میں پولیو ٹیم کو فائرنگ کرکے ہراساں کرنے کی کوشش ، پشاور میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا رضا کار دم توڑ گیا‘پولیو ٹیم پر حملوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہوگئی، قومی اسمبلی کے بعد سینٹ نے پولیو ٹیموں پر حملوں کیخلاف قرارداد مذمت متفقہ طور پر منظور کرلی‘ عالمی سطح پر مذمت کا سلسلہ جاری‘ سندھ حکومت کے بعد صدر زرداری کا جاں بحق ہونے والے رضا کاروں کے لواحقین کیلئے پانچ لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان ‘ ملک کے اندر ان حملوں کیخلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری

جمعرات 20 دسمبر 2012 14:16

کراچی/پشاور/چارسدہ/حیدرآباد/ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔20دسمبر 2012ء) ملک سے پولیو کے خاتمہ کیلئے بچوں کو قطرے پلانے والی پولیو ٹیموں پر تیسرے روز بھی حملوں کا سلسلہ جاری رہا‘ سندھ اور خیبر پختونخوا کے بعد پنجاب کے اندر ملتان میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کی گئی تاہم کسی طرح کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔ دوسری طرف پشاور میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا رضا کار جمعرات کو دم توڑ گیا جس سے 3دن میں کراچی ، پشاور اور چارسدہ میں پولیو ٹیم پر حملوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہوگئی، قومی اسمبلی کے بعد سینٹ نے بھی پولیو ٹیموں پر حملوں کے خلاف قرارداد مذمت متفقہ طور پر منظور کرلی‘ عالمی سطح پر بھی اس کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے‘ سندھ حکومت کے بعد صدر زرداری نے فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے رضا کاروں کے لواحقین کیلئے پانچ لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کیا ہے‘ ملک کے اندر ان حملوں کیخلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ملتان میں شاہ رکن عالم کالونی میں پولیو مہم میں شریک خواتین ورکرز پر مسلح افراد کی فائرنگ کے واقعہ کے خلاف ملتان نواں شہر چوک میں لیڈی ہیلتھ ورکرز نے احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

مظاہرے میں شریک ہیلتھ ورکرز کا کہنا تھا کہ انہیں کسی قسم کا تحفظ نہیں دیا جارہا، اس طرح کے اقدامات ہمارے لئے خوش آئند نہیں ہیں ، لیڈی ہیلتھ ورکرز نے کہا کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو ہیلتھ ورکرز اپنا کام احسن طریقے سے سرانجام نہیں دے پائیں گے۔ ہیلتھ ورکرز نے مطالبہ کیا کہ انسداد پولیو مہم میں شریک ٹیموں پر فائرنگ کے واقعات میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

انسداد پولیو ٹیموں پر حملوں کا آغاز منگل کے روز کراچی سے ہوا جہاں لانڈھی ، بلدیہ اور اورنگی ٹاؤن پر علاقوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4خواتین ورکرز سمیت 5 پولیو رضاکار جاں بحق ہوگئے تھے۔ پشاور میں بھی پولیو ٹیم پر فائرنگ کے واقعات ہوئے جس میں منگل کے روز ایک خاتون ورکر جاں بحق ہوئیں۔ بدھ کے روز چارسدہ میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کے واقعات پیش آئے جس میں چارسدہ کی تحصیل شب قدر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک خاتون سپروائزر اور اس کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا، بدھ کے روز ہی پشاور میں فائرنگ کے واقعہ میں پولیو رضا کار زخمی ہوا جو ایک روز زندگی موت کے کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔

دوسری طرف حیدر آباد میں جاں بحق ہونے والے پولیو رضاکاروں کے لئے قرآن خوانی کی گئی جس میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ ملک بھر میں پولیو ٹیموں پر حملے کے خلاف ہیلتھ ورکرز کا احتجاج جاری ہے۔ دریں اثناء عالمی سطح پر پاکستان میں پولیو ٹیموں پر حملوں کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے اقوام متحدہ نے پاکستان میں پولیومہم کے ورکرز کے قتل کو ظالمانہ اقدام قرار دے دیا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں پولیو مہم میں ورکرز کا قتل ناقابل معافی جرم ہے ۔ امریکہ ‘ برطانیہ اور فرانس سمیت کئی ممالک نے پاکستان میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے والے ورکرز پر حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے ۔ دوسری طرف عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف نے ان حملوں پر متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات پاکستان کی آبادی کوصحت کی بنیادی سہولیات سے محروم کرسکتے ہیں۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور یونیسیف نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ انسداد پولیو کی مہم میں مصروف ہیلتھ ورکرز کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ سندھ حکومت کے بعد صدر آصف علی زرداری نے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی لیڈیز ہیلتھ ورکر کے لواحقین کے لئے پانچ پانچ لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کردیا صدر نے امداد کا اعلان انسداد پولیو مہم کی سفیر اور اپنی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کی سفارش پر کیا ہے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی