بند کریں
صحت صحت کی خبریںپولیس اور مقامی لوگ پولیو ٹیموں کی حفاظت کریں گے: میاں افتخار

صحت خبریں

وقت اشاعت: 20/12/2012 - 19:11:18 وقت اشاعت: 20/12/2012 - 19:11:18 وقت اشاعت: 20/12/2012 - 19:10:54 وقت اشاعت: 20/12/2012 - 19:07:43 وقت اشاعت: 20/12/2012 - 19:06:43 وقت اشاعت: 20/12/2012 - 19:02:50 وقت اشاعت: 20/12/2012 - 16:32:07 وقت اشاعت: 20/12/2012 - 16:09:46 وقت اشاعت: 20/12/2012 - 16:08:34 وقت اشاعت: 20/12/2012 - 14:32:14 وقت اشاعت: 20/12/2012 - 14:16:56

پولیس اور مقامی لوگ پولیو ٹیموں کی حفاظت کریں گے: میاں افتخار

پشاور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔20دسمبر۔ 2012ء)خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم کو کسی صورت روکا نہیں جا سکتا۔ پولیو ٹیموں کی حفاظت کے لئے پولیس کے ساتھ مقامی لوگوں کو بھی شامل کیا جائیگا۔نشتر ہال میں تقریب کے بعد گفتگو کرتے صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ دو دن میں پولیو ٹیموں پر حملوں میں چار رضاکار جاں بحق ہوئے۔

پولیو ٹیموں پر حملے کراچی اور کوئٹہ کے واقعات کی طرح ہی ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ آئندہ پولیو مہم میں شامل افراد کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے پولیس اور مقامی آبادی کا تعاون حاصل کیا جائیگا۔ میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ دہشتگرد اسامہ کی موت کے بعد سے پولیو مہم کے خلاف تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ حملے پاکستان کے خلاف سازش ہیں اور انکا مقصد پاکستان کو بیرونی دنیا میں تنہا کرنا ہے۔
20/12/2012 - 19:02:50 :وقت اشاعت