بند کریں
صحت صحت کی خبریںچارسدہ ،پیرا میڈیکل ایسو سی ایشن کی پولیو ٹیموں پر حملوں کے خلاف صوبہ بھر میں ہڑتال کی دھمکی

صحت خبریں

وقت اشاعت: 22/12/2012 - 14:17:50 وقت اشاعت: 21/12/2012 - 21:51:23 وقت اشاعت: 21/12/2012 - 21:50:36 وقت اشاعت: 21/12/2012 - 21:49:56 وقت اشاعت: 21/12/2012 - 21:00:16 وقت اشاعت: 21/12/2012 - 18:45:26 وقت اشاعت: 21/12/2012 - 18:44:54 وقت اشاعت: 21/12/2012 - 18:42:13 وقت اشاعت: 21/12/2012 - 17:58:08 وقت اشاعت: 21/12/2012 - 16:02:58 وقت اشاعت: 21/12/2012 - 13:25:15

چارسدہ ،پیرا میڈیکل ایسو سی ایشن کی پولیو ٹیموں پر حملوں کے خلاف صوبہ بھر میں ہڑتال کی دھمکی

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔21دسمبر۔ 2012ء)پیرا میڈیکل ایسو سی ایشن نے پولیو ٹیموں پر حملوں کے خلاف صوبہ بھر میں ہڑتال کی دھمکی دے دی ۔ فور سسز ک طرح مراغات پیر ا میڈیکس کو بھی دئیے جائیں۔ چیف جسٹس دن دھاڑے پولیو ٹیموں پر حملوں کا نوٹس لیں ۔ تفصیلا ت کے مطابق پیر ا میڈیکل کلاس تھری اور کلاس فور ملازمین کا مشترکہ جنرل باڈی اجلاس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال چارسدہ میں زیر صدارت سید رسول صدر پیر ا میڈیکل ایسو سی ایشن منعقد ہوا ۔

اجلاس میں آل کوآرڈنیشن کونسل کے صدر ہدایت اللہ اورضلع بھر کے تمام ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اجلاس میں متفقہ طور پر پولیو ڈے کے ورکروں پر حملوں کی پرزور مذمت کی گئی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید رسول ، پیر اقبال اور ہدایت اللہ نے کہا پولیو مہم کا بائیکاٹ اس وقت تک جاری رہیگا جب حکومت ملازمین کو فول پروف سیکورٹی فراہم نہ کریں ۔ مقررین نے کہا کہ پولیس ،ایف سی اور فوج کی طرح پیر ا میڈیکس کو بھی اُن کی طرح مراغات دی جائے ۔ اُنہو ں نے دھمکی دی کہ اگرحکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے تو ہم صوبہ بھر میں بھر پور احتجاج کرینگے ۔
21/12/2012 - 18:45:26 :وقت اشاعت