سُنی تحریک نے پولیو مہم رضا کاروں کے تحفظ کیلئے کارکنان دینے کی پیشکش کردی، پولیومہم شریعت کے متصادم نہیں،ملک کے جیدمفتیان کرام سے مزید فتوے جاری کروائیں گے،علماء ومشائخ پولیومہم کے حق میں عوامی رائے عامہ ہموارکریں اورقوم کی علمی وفکری رہنمائی کریں،لیڈیزہیلتھ ورکرزکو قتل کرنیوالے فسادفی الارض کے مرتکب اوراسلام اورپاکستان کی بدنامی کاباعث ہیں، پاکستان سنی تحریک کے صوبائی صدرشاداب رضانقشبندی کی علما کے وفدسے گفتگو

ہفتہ 22 دسمبر 2012 16:34

راولپنڈی/ اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔22دسمبر 2012ء ) پاکستان سنی تحریک کے صوبائی صدرشاداب رضانقشبندی نے کہا ہے کہ پولیو مہم کے رضا کاروں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے سنی تحریک ملک بھر سے اپنے کارکنان دینے کوتیارہے۔ پو لیو مہم کے حق میں ملک بھرکے جیدمفتیان کرام سے مزیدفتوے جاری کروائیں گے۔پولیومہم شریعت کے ہرگزمتصادم نہیں،اسکی مخالفت کرنیوالے جاہل، اسلام اور پا کستان کے دشمن ہیں۔

لیڈیزہیلتھ ورکرزکو قتل کرنیوالے فسادفی الارض کے مرتکب ہورہے ہیں اوراسلام اورپاکستان دونوں کی بدنامی کاباعث بن رہے ہیں۔ پولیومہم شرعی نقطہ نظرسے بالکل درست ہے،کیونکہ پولیوکے قطرے پلانے سے بچوں کو مستقبل میں معذوری سے بچایاجاسکتاہے اورموذی امراض کاتدارک کیاجاسکتاہے۔

(جاری ہے)

دنیابھرکے طبّی ماہرین پولیوکے علاج کومفیدقراردے چکے ہیں۔

علماء ومشائخ پولیومہم کے حق میں عوامی رائے عامہ ہموارکریں اورقوم کی علمی وفکری رہنمائی کریں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے مرکزاہلسنت پر علماء ومشائخ اہلسنت کے وفدسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ورکرز کا بہیمانہ قتل انتہائی قابل مذمت ہے اگر حکومت نے ان واقعات پرقابو نہ پایا تو حالات انتہائی گھمبیر صورتحال اختیار کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ خواتین رضا کاروں پر حملہ کرنے والے مجرموں کو گرفتار کیا جائے ، پس پشت ہاتھوں کو بے نقاب کیاجائے اور انہیں عبرتناک سزا دی جائے ۔ آئندہ اس سلسلے میں مہم کی جو تاریخ مقرر کی جائیں گی اُس میں پاکستان سنی تحریک کے فلاحی شعبہ اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن(ٹرسٹ) کے رضاکاربھی بھرپور طریقے سے حصہ لیں گے ۔شاداب رضانقشبندی نے باقی تمام سماجی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ اس سلسلے میں اپنا بھرپور کردارادا کریں تاکہ پاکستان سے پولیو کے مرض کا جلد از جلد خاتمہ ہو ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی