بند کریں
صحت صحت کی خبریںکندھ کوٹ، 21 دنوں میں خسرے نے 45 ماوٴں کی گود اجاڑ دی، صوبائی حکومت کا نوٹس ،سرکاری ہسپتالوں ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 23/12/2012 - 22:04:24 وقت اشاعت: 23/12/2012 - 18:52:31 وقت اشاعت: 23/12/2012 - 16:14:05 وقت اشاعت: 23/12/2012 - 15:54:22 وقت اشاعت: 23/12/2012 - 13:52:10 وقت اشاعت: 23/12/2012 - 13:50:54 وقت اشاعت: 23/12/2012 - 13:41:05 وقت اشاعت: 23/12/2012 - 13:40:40 وقت اشاعت: 22/12/2012 - 23:21:50 وقت اشاعت: 22/12/2012 - 22:54:06 وقت اشاعت: 22/12/2012 - 21:40:50

کندھ کوٹ، 21 دنوں میں خسرے نے 45 ماوٴں کی گود اجاڑ دی، صوبائی حکومت کا نوٹس ،سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ،جگہ جگہ بینرزاور مساجد سے اعلانات کرائے گئے،عالمی ادارہ صحت حرکت میں آ گیا،145 بچوں کے خون کے نمونے حاصل کر لئے گئے ، ایمرجنسی کے تحت حفاظتی اقدامات کئے جا رہے ہیں،ضلع بھر میں ساڑے چھ ہزار بچوں کوڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں حفاظتی ٹیکے لگائے جا چکے ہیں،ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر

شکارپور /کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔23دسمبر۔ 2012ء)کندھ کوٹ میں خسرہ کی وبا سے45 بچے جاں بحق ہونے کے بعد صوبائی حکومت نے نوٹس لے لیا ،سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔کندھ کوٹ کے نواحی علاقے علاقہ تنگوانی میں خسرہ کی وبا پھیلنے سے اب تک پینتالیس بچے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ایک کے بعد ایک بچہ زندگی کی بازی ہارتا رہا لیکن محکمہ صحت سوتا رہا۔

ضلع بھر میں خوف کی فضا پھیلی ہوئی ہے۔21 دنوں میں جان لیوا بیماری نے 45 ماوٴں کی گود اجاڑ دی۔مقامی شہریوں کی آہ و بکا کے بعدحکومت سندھ بھی ہوش میں آ گئی۔ہسپتالوں میں ایمر جنسی،جگہ جگہ بینرزاور مساجد سے اعلانات کرائے گئے۔عالمی ادارہ صحت بھی حرکت میں آ گیا ہے۔ا145 بچوں کے خون کے نمونے حاصل کر لئے گئے ہیں۔ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسرنے کہا ہے کہ ایمرجنسی کے تحت حفاظتی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ضلع بھر میں اب تک ساڑے چھ ہزار بچوں کوڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں حفاظتی ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔
23/12/2012 - 13:50:54 :وقت اشاعت