خو د کش حملو ں کے باعث پاکستان دہشت گردی کے حوالے سے فلسطین اور کشمیر کا منظر پیش کر رہا ہے مخصوص ذہنیت نے ہمیں فرقہ واریت، لسانی اور علاقائی تعصبات کی طرف دھکیل کر تعلیم سے دو ر کر دیا ہے جب تک ہم تعلیم کے میدان میں ترقی نہیں کرتے ہم پاکستان کا حقیقی چہرہ دنیا کے سامنے پیش نہیں کر سکتے ،وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات سید صمصام علی بخاری کا اوکاڑہ پریس کلب اور اوکاڑہ یونین آف جرنلسٹس کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف وفاداری سے خطاب

اتوار 23 دسمبر 2012 18:52

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔23دسمبر۔ 2012ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ خو د کش حملو ں کے باعث پاکستان دہشت گردی کے حوالے سے فلسطین اور کشمیر کا منظر پیش کر رہا ہے مخصوص زہنیت نے ہمیں فرقہ واریت، لسانی اور علاقائی تعصبات کی طرف دھکیل کر تعلیم سے دو ر کر دیا ہے جب تک ہم تعلیم کے میدان میں ترقی نہیں کرتے ہم پاکستان کا حقیقی چہرہ دنیا کے سامنے پیش نہیں کر سکتے ۔

(جاری ہے)

وہ یہاں اوکاڑہ پریس کلب اور اوکاڑہ یونین آف جرنلسٹس کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف وفاداری سے خطاب کر رہے تھے جس میں پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنما و امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 144 محمد عارف چوہدری ، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری خزانہ چوہدری سجاد الحسن ، سابق صوبائی وزیر محمد اشرف خا ں سوہنا ایم پی اے ، سابق صوبائی وزیر مسلم لیگ (ن) کے راہنما رانا اکرام ربانی ، میاں محمد منیر ، امیر جماعت اسلامی ضلع اوکاڑہ کیپٹن ڈاکٹر لیاقت علی کوثر ، مرکزی انجمن تاجران اوکاڑہ کے صدر حاجی چوہدری محمد سلیم صادق ، ڈاکٹر محمد اعظم خاں اور ڈاکٹر جاوید اختر چوہدری کے علاوہ مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی وزیر مملکت صمصام بخاری نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کا جو سیلاب آیا ہواہے اس میں سیاست دانو ں سمیت عوام نے بے پنا ہ قربانیاں دی ہیں صوبہ خیبر پختو نخوا ہ کے سینئر صوبائی وزیر بشیر احمد بلور کی شہادت ایک بڑا سانحہ ہے مگر ہمیں دہشت گردی کے عوامل اور اس کو فرو غ دینے والی مخصوص ذہنیت کا خاتمہ کر نا ہے انہو ں نے کہاکہ دنیامیں پاکستان کی دشمن قوتیں اسے ایک ناکام ریاست کے طور پر پیش کر نا چاہتی ہیں ہمیں اتفاق و اتحاد سے اس سازش کو ناکام بنانا ہے انہو ں نے کہا کہ ہمارے درمیان کوئی اور چیز مشترک ہو نہ ہو سب کا پاکستانی ہو نا مشترک ہے ہمیں سب سے پہلے پاکستان کا مفاد سوچنا چاہیئے اگر ہم پاکستان کے مفاد کے مشترکہ نقطے پر اکھٹے ہو گئے تو پھر پاکستان کو مستحکم ہونے اور ترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتاتقریب سے اوکاڑہ پریس کلب کے تاحیات چئیرمین منیر چوہدری کی نمائندگی کر تے ہو ئے محمد اسلم پراچہ نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا جبکہ اوکاڑہ پریس کلب کے ریٹائر ڈ ہو نے والے صدر حاجی عبدالحمید جج ، ریٹائرڈ ہو نے والے جنرل سیکرٹری حفیظ نظامی ، اوکاڑہ پریس کلب کے نو منتخب صدر چوہدری ظفر اقبال اور جنرل سیکرٹری شفیق الرحمن شیخ نے بھی خطاب کیا وزیر مملکت نے اوکاڑہ پریس کلب اور اوکاڑہ یونین اور جرنلسٹس کے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا اور جبکہ سید صمصام بخاری کو اوکاڑہ پریس کلب کی جانب سے نومنتخب صدر ظفر اقبال چوہدری نے بہترین پارلیمنٹیرین کی یادگاری شیلڈ دی آخر میں مہمانو ں کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ دیا گیا ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی