دماغی رسولی ،11سالہ فاریہ اظہر صحت یابی پرپنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز سے ڈسچارج

مسلسل سر درد اور بینائی کی شکایت تھی، جدید طریقہ علاج سے مستفید ہونا خوش قسمتی ہے ، فاریہ اظہر، نیورو سرجر ی یونٹ 2کے طبی ماہرین کا کامیابی پر اظہار مسرت

پیر 24 جون 2019 17:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں دماغ میں رسولی کے جدید طریقہ علاج سے مستفید ہونے والی پانچویں کلاس کی طالبہ مریضہ فاریہ اظہر کو صحت یابی کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا، اور انہیں آئی برو پر کٹ کے زریعے برین ٹیومرسے کم سے کم وقت میں نجات حاصل ہوئی۔ جس پر11سالہ بچی کے والدین نے بہترین و مفت طبی سہولیات کی فراہمی پر پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج االلہ تعالیٰ کے ہاں خوشی سے سر بسجود ہیں اور کامیابی کے ساتھ گھر لوٹ رہے ہیں ۔

انہوں نے پیشہ وارانہ لگن سے دیکھ بھال کرنے پر ڈاکٹروں اور نرسوں کو دعائیں دیں۔ اس موقع پر مریضہ فاریہ اظہر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مسلسل سر درد اور بینائی کی شکایت تھی جس کے باعث تعلیمی حرج بھی ہو رہا تھا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے برین ٹیومر کے کامیاب آپریشن پر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے میڈیکل کے شعبے میں آئیں گی اور بطور ڈاکٹر ملک و قوم کی خدمت کریں گی ۔

اس حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے شعبہ نیورو سرجری یونٹ 2کے ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ برین ٹیومر کئی ایک مشکلات اور پیچیدگیوں کا باعث بنتا ہے جن میں خواتین کیلئے ہارمونز کی کمی ،قد کا چھوٹا رہنا ، بینائی متاثر ہونا او ر مسلسل سر درد رہنا جیسی شکایات شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی برو کے ذریعے لگائے گئے کٹ کا نشان جلد ختم ہو جائے گا ،یہ جدید طریقہ علاج مریضوں کو مالی مشکلات سے بھی نجات دلاتا ہے۔انہوں نے اس کامیابی کا سہراپروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کے سر قرار دیا جو میڈیکل بالخصوص نیورو سرجری کے شعبے میں جدید طریقہ علاج پاکستان میں بانی شمار کیے جاتے ہیں ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی