پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’ورلڈ ریبیزڈے‘‘ منایاگیا

منگل 25 جون 2019 13:17

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’ورلڈر ریبیز ڈے‘‘ منگل کو بھر پور طریقے سے منایا گیا ۔ اس موقع پر عالمی ادارہ صحت، حکومت پاکستان ، محکمہ صحت پنجاب ،پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ، اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن، بیکٹیر یالوجسٹس سپیشلسٹس ایسوسی ایشن اور دیگر طبی تنظیموں وا ین جی اوز کے زیر اہتمام خصوصی تقریبات، سیمینارز ، کانفرنسز ، ورکشاپس کا انعقاد کیا گیاجبکہ تمام بڑے شہروں میں عوامی شعوری بیداری کیلئے واکس بھی منعقد کی گئیں۔

ماہرین طب نے مختلف تقریبات سے خطاب کے دوران بتایاکہ ریبیز بائولے کتے کے کاٹنے سے پیدا ہونے والی ایک انتہائی خطرناک ، دنیا کی دسویں بڑی مگر بروقت علاج کی صورت میں قابل علاج بیماری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ دنیا بھر میں سالانہ 60 ہزا راور پاکستان میں تقریباً 5 ہزار افراد اس موذی مرض کا شکار ہو کر زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اگرچہ دنیا کے 152 سے زائد ممالک میں ریبیز کی بیماری پائی جاتی ہے لیکن اس کے مریضوں کی زیادہ تعداد ایشیاء اور افریقہ میں ہے حتیٰ کہ بھارت میں سب سے زیادہ 20 ہزار کے قریب لوگ سالانہ ریبیز کی وجہ سے موت کا شکار ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ لوگوں کو ریبیز کے متعلق کوئی آگاہی نہیں اسلئے وہ فوری طور پر سرکاری ہسپتالوں کے مستند ڈاکٹرز کی بجائے گھریلو سطح پر ہی علاج کو ترجیح دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایشیاء میں سالانہ 30 ہزار لوگ اس بیماری کی نذر ہوجاتے ہیں اس طرح ہر 15 منٹ میں ایک انسان کی موت واقع ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تشویشناک امریہ ہے کہ متوفیان میں 50 فیصد افراد کی عمر 15 سال سے کم ہوتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے ریبیز کی صورت میں 14 ٹیکوں کا کورس ہوتا تھا جو پیٹ میں لگنے کے باعث انتہائی تکلیف دہ ہوتے تھے لیکن اب صرف چار ٹیکوں کا کورس ہوتا ہے جو بازو کی جلد میں لگائے جاتے ہیں اور انکی قیمت بھی 150 روپے فی ٹیکہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آئی پی ایچ سالانہ بنیاد پر55 ہزار مریضوں کو ویکسین فراہم کر رہا ہے جبکہ تمام سرکاری ہسپتالوں میں بھی ویکسین کی سپلائی یقینی بنائی جارہی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی