آر ڈبلیو ایم سی کی ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے جنرل بس سٹینڈ پیر ودھائی میں آگاہی مہم

بدھ 26 جون 2019 16:51

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2019ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ہدایت پر شہریوں کو صفائی کی اہمیت و افادیت اور ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کے لئے بدھ کے روزجنرل بس سٹینڈ پیر ودھائی میںمارکیٹ آگاہی مہم کے دوران دکانداروں کو صحتمند معاشرے کے قیام کیلئے صفائی ستھرائی برقرار رکھنے کا پیغام پہنچایا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بس سٹینڈ پر موجود مسافروں اور مختلف ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے قائم اڈوں پر بھی انکے عملے کو بھی صفائی کی اہمیت و افادیت اور انسداد ڈینگی مہم کیلئے حفاظتی اقدامات سے آگاہ کیا،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور البائراک کی کمیونیکیشن ٹیموں کے ارکان کمیل رضا ،کمیل عباس اور امتیاز خان نے صفائی و انسداد ڈینگی آگاہی مہم کے حوالے سے انہیں تفصیلی بریف کرتے ہوئے کہا کہ اپنے گھروں کیساتھ ،اردگرد کے ماحول کی صفائی سے ہی بیماریوں کیخلاف لڑا جا سکتا ہے،جسمانی صفائی کیساتھ ساتھ گلی ،محلوں،بازاروں اور عوامی مقامات کی صفائی ستھرائی از حد ضروری ہے ،کوڑا کرکٹ ڈسٹ بن یا باہر نصب کوڑا دانوں میں ڈالیں،یا ویسٹ بیگز میں ڈال کر گھروں ،دکانوں کے باہر رکھ دیں،کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیں،کھلے عام کوڑا کرکٹ پھینکنے سے بیماریاں پھیلتی ہیں،ہم سب نے ملکر راولپنڈی کو صاف ستھرا اور ڈینگی فری سٹی بنانا ہے، ڈینگی سے ڈرنا نہیں اسکے خلاف لڑنا ہے،صفائی ستھرائی اپنا کر ہی اس موزی اور جان لیوا بیماری کو شکست دی جا سکتی ہے،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور البائراک اس بیماری کیخلاف جاری مہم اور شہر کی صفائی یقینی بنانے کیلئے میں آپکے شانہ بشانہ کوشاں و پرعزم ہے،،شہری،دکاندار بھی صفائی اور انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے ہماری کاوشوں میں ہاتھ بٹائیں،پیر ودھائی بس سٹینڈ کے دکاندار حضرات اور دیگر مقامی افراد نے نے صفائی کے لئے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور البائراک کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی،انہوں نے ڈینگی اور صفائی سے متعلق آگاہی کی مہم کو ایک اچھی کاوش قراردیا اور کہا کہ یہ سلسلہ جاری رہنا چائیے،تاکہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شہری اس سے مستفید ہو سکیں اور ڈینگی کا خاتمہ یقینی بنایا جاسکے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی