میری جدوجہدکسی ایک طبقہ کیلئے نہیں بلکہ سب کیلئے ہے،میری جدوجہدپاکستان کوقائداعظم کے خوابوں کے مطابق ایساملک بناناہے جہاں کسی بھی مذہب،فقہ یامسلک کے، ماننے والے شہریوں کوان کے مذہب ،فقہ یامسلک سے تعلق کی بنیادپر قتل نہ کیاجائے،جب بھی کہیں کسی شیعہ یاسنی کواس کے مسلک کی بنیادپر بلاجوازقتل کیاجاتاہے تومیرادل خون کے آنسو روتاہے،مستونگ میں آج معصوم وبے گناہ شیعوں کو جس طرح آگ اورخون میں نہلایاگیاہے اس سے میرادل خون کے آنسو رورہاہے،میں چاہتاہوں کہ یہ قتل وغارتگری کاسلسلہ بندہواور سب کو جان ومال ،عزت وآبرو کا تحفظ اوریکساں حقوق حاصل، ہوں،متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی ممتازمذہبی اسکالرخانم سیدہ طیبہ بخاری سے فون پر گفتگو

اتوار 30 دسمبر 2012 21:33

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔30دسمبر۔ 2012ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ میری جدوجہدپاکستان کوقائداعظم کے خوابوں کے مطابق ایساملک بناناہے جہاں کسی بھی مذہب،فقہ یا مسلک کے ماننے والے شہریوں کوان کے مذہب ،فقہ یامسلک سے تعلق کی بنیادپر قتل نہ کیاجائے اور تمام شہریوں کو جان ومال ،عزت وآبرو کا تحفظ اوریکساں حقوق حاصل ہوں۔

انہوں نے یہ بات آج ممتازمذہبی اسکالرخانم سیدہ طیبہ بخاری سے فون پر گفتگوکرتے ہوئے کہی ۔ الطاف حسین نے کہاکہ میری جدوجہدکسی ایک طبقہ کیلئے نہیں بلکہ سب کیلئے ہے، جب بھی کہیں کسی شیعہ یاسنی کواس کے مسلک کی بنیادپر بلاجوازقتل کیاجاتاہے تومیرادل خون کے آنسو روتاہے،آج بھی بلوچستان کے علاقے مستونگ میں شیعہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے زائرین کی بس کو دھماکہ سے اڑاکر معصوم وبے گناہ شیعوں کو جس طرح آگ اورخون میں نہلایاگیاہے اس سے میرادل خون کے آنسو رورہاہے۔

(جاری ہے)

میں چاہتاہوں کہ یہ قتل وغارتگری کاسلسلہ بندہواورسب ایک دوسرے کی جان ومال کااحترام کریں۔خانم سیدہ طیبہ بخاری نے الطا ف حسین سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ تمام شیعہ کمیونٹی اس حقیقت کوتسلیم کرتی ہے کہ جب بھی شیعوں یاکسی بھی مظلوم کمیونٹی پرظلم ہوایا کہیں بھی دہشت گردی کاکوئی واقعہ ہواتوآپ نے سب سے پہلے اس پر آوازاحتجاج بلندکی۔آپ نے جتنی جراتمندی کامظاہرہ کیااتناکسی اورلیڈرنے نہیں کیا۔

خانم طیبہ بخاری نے کہاکہ یہ حقیقت ہے کہ الطاف بھائی کی آواز صرف مہاجروں یاکسی مخصوص طبقہ یا فرقہ کیلئے محدود نہیں بلکہ وہ سندھ کے عوام کے سیاسی ومذہبی افراد اورمہاجروانصار سب کے حقوق کی ترجمان اورپورے پاکستان کے مفادات کی نگہبان آواز ہے اوریہ آوازسب کیلئے بلاتخصیص بلندہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ الطاف بھائی صرف مہاجروں کے طاقتورترین لیڈرہی نہیں بلکہ ملک کے استحصال زدہ ظلم کی چکی میں پسے ہوئے مجبورومحروم،بے کس وبے بس عوام کے حق میں اٹھنے والی ایک تواناآوازہیں جس کی شدت ،طاقت اورتاثیرسے اپنے پرائے سبھی معترف ہیں۔

خانم سیدہ طیبہ بخاری نے الطاف حسین سے کہاکہ پاکستان کوآپ کی بہت ضرورت ہے تاکہ آپ کی رہنمائی میں پاکستان ایک مضبوط ومستحکم ملک بن سکے ۔انہوں نے الطاف حسین کیلئے دعائیں کیں اور کہاکہ ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو