پاکستان کی دواساز صنعت ترقی کر رہی ہے ، اسے مزید آگے لے کر جائیں گے،

مقامی صنعت کو اہمیت دینے سے فوائد حاصل ہوں گے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کی پاک چائنا فرینڈشپ سینٹر میں فارما نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو

بدھ 10 جولائی 2019 17:07

پاکستان کی دواساز صنعت ترقی کر رہی ہے ، اسے مزید آگے لے کر جائیں گے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2019ء) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی دواساز صنعت ترقی کر رہی ہے ، اسے مزید آگے لے کر جائیں گے، مقامی صنعت کو اہمیت دینے سے فوائد حاصل ہوں گے۔ اسلام آباد کے پاک چائنا فرینڈشپ سینٹر میں منعقدہ 2 روزہ نمائش کا افتتاح بدھ کو وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان اورسی ای او ڈریپ عاصم رؤف نے کیا۔

اس موقع پر چیئرمین پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نارتھ چوہدری انصر فاروق، سابق سی ای او ڈریپ ڈاکٹر اسلم اور منتظم ڈائریکٹر پرائم ایونٹ کامران عباسی بھی موجود تھے۔ 2روزہ پاک فارما اینڈ ہیلتھ کیئر ایکسپو پرائم ایونٹ مینجمنٹ کے تحت منعقد کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

افتتاح کے بعد وزیر مملکت نے مختلف سٹالز کا دورہ کیا اور پروڈکٹس کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، وقت آ گیا ہے کہ حکومت اور عوام پاکستان کیلئے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ فارماسیوٹیکل کی صنعت کو آگے لے کر جائیں گے، مقامی صنعت کو اہمیت دینے سے فوائد حاصل ہوں گے، پاکستان کی فارما انڈسٹری بہت آگے جا رہی ہے، ہمیں فارما انڈسٹری کو سپورٹ کرنا پڑے گا۔

علی محمد خان نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں، دنیا بھر میں کام کرنے والے بہترین پاکستانی ڈاکٹرز اور انجینئرز کو عزت دی جائے تو وہ آدھی تنخواہ پر پاکستان میں کام کرنے کو تیار ہیں۔ وزیرمملکت نے کہا کہ پاکستان میں زراعت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، ہمیں زراعت کو آگے لانا ہے، ہماری کوشش ہے کہ اپنی انڈسٹری کو آگے لائیں۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں کیلئے مراعات لے کر آ رہے ہیں، کھاد کی قیمت میں کمی ہونی چاہئے، اٹھارویں ترمیم کے بعد زراعت کا بجٹ کم ہوا ہے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نمائش کے منتظم ڈائریکٹر پرائم ایونٹ کامران عباسی نے بتایا کہ پہلا فارما اینڈ فوڈ سمٹ بھی نمائش کا حصہ ہے، نمائش اور کانفرنس میں پاکستان کے مختلف شہروں سمیت بیرون ممالک سے بھی مندوبین شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ایونٹ میں فارما اینڈ ہیلتھ کیئرانڈسٹری سے وابستہ پارٹنرز اور نمائش کنندگان شریک ہیں، یہ نمائش ترقی اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع فراہم کرنے میں مدد دے گی۔ کامران عباسی نے بتایا کہ نمائش بدھ اور جمعرات شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی