مریضوں کے ساتھ آنے والے افراد اور دیگر بے گھر افراد کو رات کو ہسپتال میں قیام کرنے کے لئے معیاری سہولیات سے آراستہ پناہ گاہ کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے

بدھ 10 جولائی 2019 17:15

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جولائی2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم میں مریضوں کے لواحقین کے لئے شیلٹر ہوم کا ترقیاتی کام آخری مراحل میں تیزی سے جاری ہے ، گرے سٹرکچر مکمل ہونے کے بعد دروازے ، بجلی کی تاریں ڈالنے اور ٹائلیں لگانے کا کام کی بھی مکمل کیا جا رہا ہے ، شیلٹڑ ہوم کی نفاست اور خوبصورتی پر توجہ دی جا رہی ہے ۔

مریضوں کے ساتھ آنے والے افراد اور دیگر بے گھر افراد کو رات کو ہسپتال میں قیام کرنے کے لئے معیاری سہولیات سے آراستہ پناہ گاہ کا قیام کیا جا رہا ہے ہے جو انکو سہولت فراہم کرنے میں کار ساز ثابت ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں شیلٹر ہوم کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے بریفنگ دیتے ہوے بتایا ہے کہ شیلٹر ہوم میں 64 مرد اور 34 خواتین کے رہنے کی گنجائش رکھی گئی ہے ۔

جن کیلئے الگ الگ کچن،ڈائننگ ہال اور واش رومز بنائے جا رہے ہیں، عمارت کی بنیاد ڈبل سٹوری بلڈنگ کے حوالے سے رکھی گئی ہے اور ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے اور اسکا افتتاح جلد متوقع ہے ۔ دورہ کے دوران برہان مجید اور دیگر افسران موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے سہارا اور بے گھر افراد کیلئے حکومت کی جانب سے مختلف شہروں میں شیلٹر ہومز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے جہلم میں اس پناہ گاہ کی تعمیر سے مریضوں کی مشقلات میں کمی ہو سکے گی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی